واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 10:39 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ

حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) حکومت اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ذرائع ابلاغ سے متعلق معاملات حل کرنے کیلئے پیشرفت سے اتفاق کیا ہے، ذرائع ابلاغ کے ادارے پاکستان پریس کونسل کیلئے اپنے نام آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ تک فراہم کریں گے جبکہ صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر کی رجسٹریشن کے متعلق معاملہ مناسب سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے جمعرات کو یہاں اطلاعات و نشریات کے وزیر نثار اے میمن کے ساتھ سی پی این ای، اے پی این ایس اور پی ایف یو جے کے سربراہوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں کئے گئے۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون، سی پی این ای کے صدر فصیح اقبال، پی ایف یو جے کے صدر ہما علی، اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل قاضی محمد اسلم، سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل وامق زبیری اور اے پی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر اے طاہر نے میڈیا اداروں کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیوز پیپرز، نیوز ایجنسیز، بک رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2007ء، پاکستان پریس کونسل آرڈیننس 2002ء میں شامل ضابطہ اخلاق جس پر میڈیا اداروں نے تشویش کا اظہار کیا تھا، میں باہمی مشاورت کے ذریعے مناسب ترمیم کی جائے گی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ذرائع ابلاغ کے ادارے پاکستان پریس کونسل کیلئے اپنی نامزدگیاں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے تک جمع کرائیں گے جبکہ یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر کی رجسٹریشن کا معاملہ مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پاکستان کے کسی بھی شہری خاص طور پر میڈیا کے خلاف جسمانی کارروائی کے خلاف ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کرنے کیلئے حکومت اور ذرائع ابلاغ کے درمیان سازگار ماحول ضروری ہے۔ نثار میمن نے بعض مقامات پر میڈیا نمائندوں کے خلاف تشدد کے ناخوشگوار واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی میرے بچوں کی طرح ہیں اور یہ پیغام میں نے سندھ، سرحد کے گورنر اور سندھ، سرحد اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے متعلق کوئی بھی معاملہ ہو اسے حل کرنے کیلئے مجھ تک پہنچایا جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سیّد انور محمود، ایڈیشنل سیکرٹری ملک فضل الرحمن، پرنسپل انفارمیشن آفیسر رشید احمد اور ڈائریکٹر جنرل آئی پی سیّد فیاض حسین نے بھی شرکت کی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, واقعات, وزیر, نیوز, نثار, اسلام, اعلیٰ, بچوں, ترمیم, حل, خلاف, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
ایک مشکل -------- وینڈوز 7 انسٹال کرنے کے بعد کورل ڈرا 9 انسٹال نہیں ہورہا عبیداللہ عبید کورل ڈرا 4 16-07-10 07:13 PM
ویژل بیسک انسٹالیشن wajee Ask Experts ماہرین کی رائے 3 23-03-09 05:24 PM
ٹیلی ویژن نیوز Real_Light کیرئر کی راہنمائی 0 12-07-08 03:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger