حکومت نے خودکش حملوں سے متعلق دعویٰ واپس لے لیا
حکومت نے خودکش حملوں سے متعلق دعویٰ واپس لے لیا
پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈحامد نواز نے ملک میں حالیہ خود کش حملوں کے ختم ہوجانے کے بارے میں اپنا دعویٰ واپس لیتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایاہے اوردہشت گردوں نے راول پنڈی میں حاضرسروس جنرل کو نشانہ بناکر اس کا جواب دیاہے،
وہ اسلام آباد میں نیشنل پبلک سفیٹی کمیشن کے 21ویں اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفت گو کررہے تھے ۔
وزیر داخلہ نے نیوزکانفرنس میں اپنے دعویٰ کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے بڑی تعدادمیں دہشت گردوں کی گرفتاری اوردھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے بعد یہ اندازہ لگایا تھا ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے آرمی کے اعلیٰ افسرکو خودکش حملے کا نشانہ بناکرپیغام دیا ہے کہ وہ ابھی موجود ہیں اور خاص طور پر انہوں نے آئندہ حکومت کو اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ گذشتہ روز اے این پی کے چارسدہ جلسہ ،سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ پر دومرتبہ خودکش حملوں میں ملوث عبدالسیارکومہمند ایجنسی اورچاسدہ کے درمیانی علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک کردیاگیاہے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اہم سیاسی شخصیات اورمقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
|