واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-08, 08:15 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,770
کمائي: 2,338,605
شکریہ: 17,726
12,225 مراسلہ میں 28,393 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن

حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن

حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن
اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کے الیکشن مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گہلر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سرکاری ٹی وی پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں موقع فراہم کرے، دھاندلی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی طرف سے 60 صفحات پر مشتمل دو خطوط موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل گہلر نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے عمل کی مانیٹرنگ کے لئے 27 دسمبر کی شام پاکستان پہنچنے والے تھے اور رات 8 بجے بے نظیر سے پہلی ملاقات طے تھی تاہم انہیں ملاقات سے قبل ہی قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے قتل کے بعد کے پیدا ہونے والے حالات میں یہ ممکن نہیں تھا کہ انتخابات مقررہ تاریخ پرکرائے جاتے اس کی و جہ سے حکومت کو ڈیڑھ ماہ کے لئے الیکشن ملتوی کرانا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور ناظمین کی جانب سے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔برسلز میں یورپی یونین کی خاتون ترجمان کرسٹینا ہوفمان کی ترجمان نے بتایا کہ پہلے سے زیادہ مبصروں پر مشتمل ایک ٹیم پہلے سے موجودہ یورپی الیکشن مشن کی جگہ لے گی۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کے کمشنر بینا فریرو والڈنر نے مبصر مشن میں توسیع کی ہے تاکہ اسے تنظیم کا مکمل مبصر مشن قرار دیا جاسکے۔ مشن کے سربراہ یورپی پارلیمنٹ میں جرمن رکن مائیکل گہلر ہوں گے جو پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ یورپی یونین کے گیارہ ماہرین کی بنیادی ٹیم اسلام آباد میں قیام کرے گی اور حالات ساز گار ہونے کی صورت میں آئندہ چند روز میں طویل المدت قیام کے لئے مزید 50 مبصر پاکستان پہنچ جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, مکمل, موقع, موجودہ, منصوبہ, ممکن, بے نظیر, رات, شام, صفحات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عوامی مسائل کا انبار' حکومت اور سیاسی جماعتوں کی ترجیحات جاویداسد خبریں 1 05-11-10 12:35 AM
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 05:27 PM
ترک صدرسیاسی جماعتوں کوبائیکاٹ سے روکنے کیلئے آئے تھے،ذرائع خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:50 AM
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے47 سیاسی جماعتوں کی کا نفر نس9 دسمبر کو طلب عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:37 AM
الیکشن کمیشن 3دسمبر کو سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کیلئے نشانات جاری کرے گا عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 10:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger