واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت تاجروں کو جھوٹی تسلی دے کر جان چھڑا رہی ہے، جے یو پی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 11:10 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حکومت تاجروں کو جھوٹی تسلی دے کر جان چھڑا رہی ہے، جے یو پی

حکومت تاجروں کو جھوٹی تسلی دے کر جان چھڑا رہی ہے، جے یو پی

حکومت تاجروں کو جھوٹی تسلی دے کر جان چھڑا رہی ہے، جے یو پی



کراچی (پ ر) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر محمد صدیق راٹھور ایڈووکیٹ، محمد سلیم الدین قریشی ایڈووکیٹ، شبیر ابو طالب، عقیل انجم قادری و دیگر نے کورنگی اور انڈسٹریل ایریا، قائد آباد، ابراہیم حیدری، لیمارکیٹ اور لیاری میں متاثرہ مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میمن سوشل فورم کے مقصود میمن، پرانا حاجی کیمپ ایسوسی ایشن کے اکرم خان، الیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے عبدالرشید نورانی، کراچی مارکیٹس الائنس کے شفیع میمن، پلاسٹک ایکسپورٹرز کے عارف بکانی اوریونس تنولی و عباس علی چوہدری سمیت دیگر تاجروں نے ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت سندھ پر شدید نکتہ چینی کی۔ تاجروں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی پریس کانفرنس گورنر سندھ کے خلاف چارج شیٹ ہے، صرف کراچی میں ہی اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے جس پر حکومت سندھ، وفاقی حکومت، سٹی گورنمنٹ اور سرکاری جماعتیں محض ڈرامے کر رہی ہیں اور صرف فہرستیں طلب کرکے تاجروں کو جھوٹی تسلیاں دے کر جان چھڑائی جا رہی ہے جبکہ تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ تاجر رہنماؤں نے کراچی چیمبر کے رہنما سراج قاسم تیلی و دیگر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کے رہنماؤں نے زبردست جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوٹ مار سے تاجروں کو ہونے والے نقصانات اور لاقانونیت پر گورنر سندھ اور سٹی ناظم کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بڑے صنعتکار اور تاجر رہنما اسی طرح ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلندکرتے رہیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے یو پی کے رہنماؤں نے کہا کہ لوٹ مار کے وقت تو سٹی گورنمنٹ کے شکایتی مراکز سوتے رہے اب فہرستیں طلب کرنا صرف ڈرامہ ہے، انہوں نے کہا کہ تاجروں کو الزام تراشی کی نہیں مالی مدد کی ضرورت ہے لہٰذا انہیں فوری معاوضہ ادا کیا جائے اور اس معاملے پر سیاست سے باز رہا جائے۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, پاکستان, موقع, مسائل, الزام, خلاف, سیاست, علی, صنعتکار, صدیق, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چھوٹی عید کا بڑا تحفہ۔۔۔۔ ریل کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا جاویداسد خبریں 0 09-09-10 02:14 PM
چھوٹی داڑھی گوندل قہقہے ہی قہقے 3 04-12-09 08:40 PM
راولپنڈی :اوجڑی کیمپ اور پی ایچ کیو پر بم دھماکوں کے12 ملزمان گرفتار راولپ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:52 AM
جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 11:44 AM
چھوٹی چھوٹی کتنی باتیں ایسی ہیں پاکستانی یہی ہے رختِ سفر 3 09-08-07 03:25 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger