| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لاہور............مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی ڈیل عوام سے ہے،وہ حکمرانوں سے ڈیل کرکے پاکستان نہیں آئے،اور الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ29نومبرکو اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔سات سال کی جلا وطنی کے بعد سعودی عرب سے لاہور پہنچنے پر میاں محمدنواز شریف کا قافلہ صدر گول چکر، گڑھی شاہو ،گوال منڈی اورسرکلر روڈ سے ہوتا ہوا گیارہ گھنٹوں میں داتا دربار پہنچا جہاں کارکنوں نے زبردست آتش بازی کی ۔راستے میں کئی مقامات پر خواتین کی بڑی تعد اد نے مکانات کی چھتوں سے شریف برادران پر گل پاشی کی ۔حضرت علی ہجویری المعروف داتا صاحب کے مزار کی مسجد میں نماز فجر اداکرنے اور مزار پرچادر چڑھانے کے بعد میاں نواز شریف نے کہا کہ سات سال بعدانہوں نے اپنی مٹی کی خوشبوسونگھی ہے اوریہ مٹی انہیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ۔مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان کوا یٹمی قوت انہوں نے بنایا، جنرل پرویز مشرف ان کی جگہ ہوتے تو کبھی دھماکے نہ کرتے۔انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جرنیلوں نے صرف ملک کوتوڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام اورجمہوریت کی خاطر وطن واپس آئیں ہیں اوران کی جدوجہد عوام کے لئے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام انہیں بے شک دوبارہ وزیر اعظم نہ بنائیں مگر ملک کو ضروربچا لیں کیونکہ پرویز مشرف اپنا اقتدار بچانے کے لیے غیر قانونی اقدامات کررہے ہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ آج فیصلے کرنے کا وقت ہے، وہ جان قربان کرسکتے ہیں لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کا اسٹیج تیار کر چکی ہے اورالیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ29نومبرکو اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیا جائے گاجبکہ شہباز شریف اورمخدوم جاوید ہاشمی نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔نواز شریف داتادربارسے جاتی عمرہ رائے ونڈکے لئے روانہ ہوگئے ،لیگی ذرائع کے مطابق وہ وہاں سے اپنی ماڈل ٹاوٴن کی رہائش گاہ جائیں گے جبکہاس سے قبل کہا گیا تھا کہ نواز شریف داتا دربار سے رائے ونڈ کے بجائے ماڈل ٹاوٴن جائیں گے،ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف آج دوپہر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اورشام کو پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, وزیر, نواز شریف, نماز, مسجد, آج, خواتین, سال, علی, عزیز, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بھارتی عوام نے وینا ملک کو رئیلٹی شو سے باہر کردیا | گلاب خان | خبریں | 6 | 27-12-10 04:34 AM |
| کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ | جاویداسد | خبریں | 2 | 04-10-10 02:20 PM |
| الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ | جاویداسد | خبریں | 1 | 24-08-10 11:23 PM |
| اگلے ہفتے ڈینمارک کی جانب سے نعوذ باللہ قرآن کریم جلانے کی خبر | راجہ اکرام | خبریں | 7 | 21-05-10 05:26 PM |
| قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 03-09-07 10:41 AM |