06-12-07, 10:10 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حلف نہ اٹھانے والے جج فارغ، پی سی او آئین کا حصہ بن گیا، خالد رانجھا
حلف نہ اٹھانے والے جج فارغ، پی سی او آئین کا حصہ بن گیا، خالد رانجھا
حلف نہ اٹھانے والے جج فارغ، پی سی او آئین کا حصہ بن گیا، خالد رانجھا
اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا کہ پی سی او آئین کا حصہ بن چکا ہے، حلف نہ اٹھانے والے جج فارغ ہو چکے،وکلاء عدالتوں میں پیش ہوں ۔ پارلیمنٹ چاہے تو دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کر کے انہیں واپس لا سکتی ہے۔ 20 جولائی کا چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کا فیصلہ سوالیہ نشان ہے کیونکہ تفصیلی فیصلہ نہ آنے کی صورت میں شارٹ آرڈر کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن ضرور ہونے چاہئیں کیونکہ آنے والی پارلیمنٹ ہی مشکل حالات سے نمٹ سکتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا وکلاء سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں اس لئے وکلاء کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے عدالتوں میں پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ازخود نوٹس اجتماعی طور پر لئے جاتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں یہ جوڈیشل ایکٹوازم نہیں بلکہ کچھ اور تھا،نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات مسترد ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا قانون سب کے لئے برابر ہے اگر ان کے کاغذات درست ہوتے تو مسترد نہ کئے جاتے تاہم انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی اور نہ ہی بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ سابق وزیر قانون نے لیگل پریکٹیشنرز ایکٹ میں ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا پہلے وکیل کا لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار بار کو حاصل تھا لیکن اب یہ اختیار عدالت کو دے دیا گیا کیونکہ وکلاء نے یہ اختیار غلط طور پر استعمال کیا تھا۔
|
|
|