حج پالیسی منظور کی جائے ،آرگنائزر کو مشکلات ہیں،حج گروپ آرگنائزر کمیٹی کرا
حج پالیسی منظور کی جائے ،آرگنائزر کو مشکلات ہیں،حج گروپ آرگنائزر کمیٹی کرا
حج پالیسی منظور کی جائے ،آرگنائزر کو مشکلات ہیں،حج گروپ آرگنائزر کمیٹی
کراچی(پ ر) حج پالیسی کے اعلان میں مسلسل تاخیر گروپ آرگنائزر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، سپریم کورٹ میں کیس کا فیصلہ نہ ہونے اور اس میں مسلسل تاریخیں پڑنے اور حج آرگنائزرز کی رجسٹریشن اور حج درخواستیں طلب کرنے کا شیڈول نہ آنے سے حج آرگنائزر کوسعودی عرب میں حاصل کی ہوئی رہائشوں اور مکتب و معلمیں کی مد میں ادا کی گئی بھاری رقوم کے ڈوبنے جانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ یہ بات پاکستان حج گروپ آرگنائزر کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد انصاری نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مشیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کو وزارت کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ مملکت سعودیہ میں حج انتظامات کے حوالے سے محکمہ جاتی کارروائیوں کا آغاز ہوچکا ہے لہٰذا حج آرگنائزر کو مالی پریشانیوں سے بچانے کیلئے کابینہ سے جلد از جلد حج پالیسی کو منظور کروایا جائے اور حج2007ء کے تمام594حج آرگنائزر کو ان کے سابقہ کوٹہ کے مطابق حج 2008ء کے لئے فوری طورپر رجسٹرڈ کیا جائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|