جیو ہر دل کی دھڑکن ہے، بند کرکے 16 کروڑ عوام کو دکھ دیا جا رہا ہے،مدیحہ شاہ
جیو ہر دل کی دھڑکن ہے، بند کرکے 16 کروڑ عوام کو دکھ دیا جا رہا ہے،مدیحہ شاہ
لاہور (نمائندہ جنگ) جیو ٹی وی ہر دل کی دھڑکن اور سچ کی آواز بن چکا ہے اسے بند کرکے 16 کروڑ عوام کو دکھ دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فلم، ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے جیو آفس کے باہر یکجہتی کیمپ میں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیو اس وقت ملک کا سب سے بڑا چینل بن چکا ہے جس نے عوام میں صحیح معنوں میں زندگی گزارنے کا شعور بیدار کیا ہے اور لوگوں کو حقائق سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی تمام چینلز سے پابندیاں اٹھائے جانے کے باوجود جیو کی نشریات پر پابندی سمجھ سے باہر ہے اور پاکستانی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میری کامیابیوں میں جیو اور جنگ گروپ کا بہت بڑا ہاتھ ہے جسے کبھی بھول نہیں سکتی خاص طور پر نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں جیو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|