واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-07, 06:34 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے

جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے

لندن /کراچی(نمائندگان جنگ/جنگ نیوز)جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے،تفصیلات کے مطابقلندن میں ہائی کمیشن کے باہر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فری پاکستان کے نام پر منعقد کئے جانے والے اس مظاہرہ میں عمران خان کی سابق اہلیہ، ریسپکٹ پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ جارج گیلووے ، حنا جیلانی، دانشور طارق علی کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں، یونیورسٹیوں میں پاکستانی اساتذہ اور بڑی تعداد میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ لندن میں پاکستانی صحافی بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔ شرکا دو گھنٹے تک سخت سردی کے باوجود گو مشرف گو، مشرف کا جو یار ہے غدار ہے، جیو پر پابندی ختم کرو، جیو کو جینے دو، پریس کو رہا کرو، عمران خان کو رہا کروکے نعرے لگاتے رہے،دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کرولٹن ڈیلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستان میں ایمرجنسی، آئین اور ججوں کی بحالی اورجیو سمیت تمام نجی چینلوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مزید برآں نیویارک میں پاکستانی صحافیوں نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستانی امریکی صحافیوں جن میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی شامل تھے شدید سردی اور تیز برفانی ہواؤں کے باوجود دو گھنٹے تک پاکستانی قونصل خانے کے باہر احتجاج کر تے رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم نے پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین گو مشرف گو، ہم چاہتے ہیں آزادی، ہم مانگیں آزادی، ججز کو بحال کرو، میڈیا کو آزاد کرو، ایمرجنسی کو ختم کرو، لیڈر شپ کو رہا کرو اور اقتدار پرامن منتقل کرو کے نعرے لگاتے رہے۔پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ اور تمام نیوز چینلز کو بند کرنے کے خلاف گزشتہ روز بارسلونا میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جماعت اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام اتوار کو جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی نشریات پر پابندی ‘ سیاسی‘ سماجی رہنماؤں و کارکنوں ‘وکلاء اور صحافیوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل بنانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔حکومت کی طرف سے جیو نیوز بند کرانے پر چنی گوٹھ میں متعدد شہریوں نے احتجاجاً کیبل کنکشن کٹوا دئیے، بہاولپور میں پی ایف یو جے( دستوری گروپ )نے نے احتجاجی مظاہرہ کیا مقررین نے ”جیو“ کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ۔ میڈیا پر پابندیوں کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر لاہور پریس کلب میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔ سکھر سے جنگ نیوز کے مطابق میڈیا پر پابندی کے خلاف سکھر پریس کلب میں علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فری, کراچی, پاکستان, پاکستانی, لندن, نیوز, منتقل, اسلامی, تعلیم, حنا, خان, علی, عمران, عمران خان, صحافی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جیو کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف لاہور میں صحافیوں کی احتجاجی ریلی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 09:36 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 09:27 AM
کراچی: ایمرجنسی اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف جیو کے دفتر کے باہر مظاہرہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 09:39 AM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 09:11 AM
پاکستانیوں کا نیویارک میں مظاہرہ چیف سیاست 0 09-11-07 11:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger