واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو ٹی وی کی ویب سائٹ پر انتخابات کے بارے میں بھرپور اور جامع معلومات دستیاب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:37 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جیو ٹی وی کی ویب سائٹ پر انتخابات کے بارے میں بھرپور اور جامع معلومات دستیاب

جیو ٹی وی کی ویب سائٹ پر انتخابات کے بارے میں بھرپور اور جامع معلومات دستیاب

جیو ٹی وی کی ویب سائٹ پر انتخابات کے بارے میں بھرپور اور جامع معلومات دستیاب



کراچی (جنگ نیوز) ملک میں عام انتخابات پیر 18 فروری کو منعقد ہو رہے ہیں۔ پہلے الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے8 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم لیاقت باغ راولپنڈی میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی رہنما بینظیر بھٹو کو فائرنگ اور خودکش دھماکے میں شہید کردیا گیا۔ قومی تاریخ کے اس سب سے بڑے سانحے اور سیاسی دہشت گردی کی سب سے افسوسناک کارروائی کے بعد ملک بھر میں خونریز ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے واقعات نے امن و امان کی فضا ایسی کردی جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کو انتخابات 18 فروری تک ملتوی کرنا پڑے۔ اس وقت ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آ رہی ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں بشمول پیپلزپارٹی انتخابات کے لئے اپنی مہم دوبارہ شروع کر چکی ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں ہر خاص و عام کے پاس صرف ایک موضوع بحث ہے اور وہ ہے عام انتخابات۔انتخابات کے حوالے سے جیو نیوز پر معلومات سے بھرپور دلچسپ مباحثوں پر مشتمل پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔ جیو ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے اپنے ناظرین اور مداحوں کے لئے ان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کے حوالے سے بھرپور معلومات صرف ٹی وی تک ہی محدود نہیں رکھیں بلکہ معلومات کی فراہمی کا سلسلہ انٹرنیٹ تک وسیع کردیا ہے۔ جیو ٹی وی کی ویب سائٹ www.geo.tv پر الیکشن کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ جیو نیوز کی ملک بھر میں کیبل پر پابندی کی وجہ سے اس وقت دلچسپ اور مستند معلومات کے حصول کے لئے جیو ٹی وی کی ویب سائٹ انٹرنیٹ صارفین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق کی تقریر کا مکمل متن، الیکشن کے لئے ضابطہ اخلاق، انتخابی شیڈول، نشستوں اور امیدواروں کی تعداد، ان کے کوائف، حلقوں کی معلومات، اعدادوشمار، انتخابی نشانات، ملکی انتخابات کی تاریخ، مختلف سیاسی جماعتوں کے منشور، پاکستان کی مردم شماری کے ریکارڈ، اخبار میں انتخابات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں، تصویروں، معروف کالم نگاروں کے کالم، بلاگ، گزشتہ انتخابات کے ریکارڈ شامل ہیں۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, ویب, واقعات, وزیراعظم, نیوز, نظر, مکمل, انٹرنیٹ, جیو ٹی وی, خودکش, صوبائی, صورتحال, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 10:24 PM
پروگرام بند کرو یا دبئی سے نکل جاؤ: جیو ٹی وی کو نوٹس Real_Light خبریں 4 18-06-08 05:55 PM
نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:46 AM
جیو ٹی وی کی بندش کا خاتمہ جلد ہوگا، الطاف حسین خرم شہزاد خرم خبریں 1 17-12-07 01:41 PM
جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 11:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger