10-12-07, 11:44 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نثار اے میمن نے کہا کہ ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد ججز بحال نہیں ہو سکیں گے کیونکہ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ اسلام آباد میں گالف چیمپئن شپ کے تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے خاتمے کے لئے پیشرفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں قوانین اور ضابطوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج نے سوات میں غیر ملکی انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کر کے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا ترمیمی آرڈیننس کو تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کو ہمیشہ حلف کے لئے بلایا جاتا ہے جو حلف لیتے ہیں وہ کام جاری رکھتے ہیں یہ ماضی میں بھی ہوا ہے۔
|
|
|