واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو سے کرسمس اور یوم قائداعظم پر خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-12-07, 01:50 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,147
شکریہ: 17,797
12,254 مراسلہ میں 28,476 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جیو سے کرسمس اور یوم قائداعظم پر خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے

جیو سے کرسمس اور یوم قائداعظم پر خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے

کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی سے عید کے اسپیشل پروگراموں کا سلسلہ ابھی رکنے بھی نہ پایا تھا کہ یومِ قائداعظم اور کرسمس کے معلوماتی اور تفریح سے بھرپور پروگراموں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جیو ٹی وی نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالاضحی کے ساتھ ساتھ 25دسمبر کوکرسمس کے دن پر عیسائیوں کے مذہبی جذبات کا بھی بھرپور خیال رکھا ہے۔ جیو ٹی وی سے کرسمس کے موقع پر خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ جیو ٹی وی سے پیش کیے جانے والے بچوں کے ٹاک شو ”بچے من کے سچے“ میں کرسمس کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ چرچ میں ریکارڈ شدہ پروگرام ”بچے من کے سچے“ 06 بج کر05 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جیوٹی وی سے علمائے کرام سے گفتگو پر مبنی معروف مذہبی پروگرام ”عالم آن لائن“ بھی کرسمس اسپیشل پیش کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی ریکارڈنگ چرچ میں کی گئی ہے۔ اس پروگرام میں معروف نوجوان اسکالر و میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین حضرت عیسیٰ  کی پیدائش کے حوالے سے معلوماتی گفتگو جیو ٹی وی سے 07بج کر05منٹ پر پیش کی جائے گی۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پروگرام پیش کررہے ہیں ان میں” نظریہ قائد اور پاکستانی معیشت“ پروگرام شامل ہے۔ قیام پاکستان کے وقت سیکریٹری خزا نہ کے عہدے پر فائز شخصیت کے ساتھ دلچسپ گفتگو پیش کی جائے گی۔ قیام پاکستان کے وقت حکومت کو بلینک چیک دینے والی ایک اہم شخصیت کی باتیں، قائد اعظم کی حکومتی حکمت عملی اور منشور موضوع گفتگو ہوگا۔ شرکا میں سابق سیکرٹری خزانہ آفتاب احمد خان، سینئر بزرگ تاجر حمید آدمجی، سینئر اسٹاک بروکر فیروز قاسم شامل ہیں۔ پروگرام کی میزبان عظمیٰ الکریم ہیں۔ یہ پروگرام منگل کی شب پیش کیا جائے گا۔ یوم قائد کے حوالے سے جیو ٹی وی پر دوپہر تین بجے خصوصی پروگرام ” بابا کے دیس میں“ پیش کیا جائے گا۔ یہ ایک ٹیلی پلے ہے جس میں ان مسلمانوں کی حالت زار بیان کی گئی ہے جو قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے کے باوجود برصغیر کی تقسیم کے بعد بھارت ہی میں رک گئے ان کی جدوجہد اور 60 برس بعد انہیں آج بھی جو مسائل درپیش ہیں ان پرمبنی یہ ٹیلی پلے جیو ٹی وی سے پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ رات 8 بجے خصوصی ڈرامہ ” کل“ اور اسی دن رات دس بجے ایک اور خصوصی کھیل ”واپسی“ پیش کیا جائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستانی, قائداعظم, نیوز, موقع, منشور, مسائل, آج, بچوں, جیو ٹی وی, خصوصی, دیس, رات, عید, عیسیٰ, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں ثناء میر مہمان اور بینظیر بھٹو کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم گلاب خان خبریں 0 26-12-10 07:52 AM
جیو: ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد میں آج خصوصی پروگرام نشر کرے گا گلاب خان خبریں 1 23-12-10 07:21 AM
ایوارڈ یافتہ خصوصی دستاویزی فلم ” ڈنر ود پریذیڈنٹ “ آج جیو سے پیش کی جائے عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 10:27 PM
ایوارڈ یافتہ خصوصی دستاویزی فلم ” ڈنر ود پریذیڈنٹ “ آج جیو سے پیش کی جائے گ مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 04:09 PM
آج جیو کی خصوصی حج نشریات، ” حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم“ عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 08:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger