واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیوکی بندش:یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا اظہار مذمت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 10:24 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جیوکی بندش:یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا اظہار مذمت

جیوکی بندش:یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا اظہار مذمت

برسلز (ایجنسیاں،جنگ نیوز) پاکستان اور بیرونی دنیا میں جیو ٹی وی کی نشریات کی بندش کے خلاف یورپی ممالک فرانس، اٹلی، ہالینڈ ، بیلجیئم ، اسپین اور پرتگال میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر ٹی وی چینلز کی نشریات کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ہم یورپ سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔میلان سے نمائندہ جنگ کے مطابق جیو کی بندش اور عدلیہ پرشب خون مارنے کیخلاف اٹلی میں جیو نیوز کے نمائندے اور پاکستان پریس کلب اٹلی کے صدر جاوید کنول نے چوبیس گھنٹے کی بھوک ہڑتال کی۔اس موقع پر انہوں نے اٹلی میں مقیم صحافیوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔اجتماع سے چوہدری شبیر احمد،چوہدری بشیر احمد ،چوہدری امجد اور چوہدری افتخار احمد نے بھی خطاب کیا۔ فرانس سے صاحبزادہ عتیق الرحمان نے کہا کہ ہر حکومت نے میڈیا کو اپنے راستے میں رکاوٹ سمجھ کر زیر کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے لیکن پاکستانی صحافیوں نے قربانیاں دیکر اور عوام کو ملکی حالات سے باخبر رکھ کر ملک میں ایک منفرد مقام بنایا ہے ۔ سینئر صحافی منظور خان جنجوعہ نے کہا کہ جیو ٹی وی کی بندش اور صحافیوں پر تشدد حکمرانوں کی پریشانی اور بدحواسی کا مظہر ہے۔ اٹلی کے شہر روم سے چوہدری اعجاز پیارا نے کہا کہ ٹی وی نشریات کی بندش سراسر زیادتی ہے۔ حکومت ایک طرف یہ کہتی ہے ہم ملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف میڈیا پر ایسی پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ ہالینڈ سے سینئر صحافی خالد حمید فاروقی اور ملک وسیم نے کہا کہ جنرل مشرف نے ملک میں بربریت کا دور شروع کیا ہے ۔ جنرل مشرف میڈیا کی آزادی کا بڑاچرچا کرتے تھے لیکن جونہی خود پر بات آئی تو تمام آزادی بھول گئے۔ بیلجیئم سے وقارملک نے جیو ٹی وی کی بندش صحافت اور عوام پر کاری ضرب ہے۔اسپین سے زاہد مصطفی اعوان اور ناصر جنجوعہ نے کہا کہ حکومت نے اظہار رائے کی آزادی پر حملہ کرکے اور پڑھے لکھے طبقے وکلا اور صحافیوں پر تشدد کر کے بہت بڑی زیادتی کی ہے۔ پرتگال سے طاہر شمیم خان نے نجی ٹی وی چینلز کی بندش اور نئے پیمرا قوانین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال بعد بھی موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری کا اعتراف کرنے کی بجائے ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگا کر قوم کو حقائق جاننے سے محروم کیا گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, نیوز, موقع, موجودہ, جیو ٹی وی, خون, خلاف, خان, سال, شہر, صاحبزادہ, صحافیوں, صحافت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیبیا: مظاہرین پر فائرنگ سے انکار پر 130 فوجیوں کو پھانسی، یورپی یونین نے پابندیاں لگا دیں گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:32 AM
کوئٹہ:ڈاکٹر صفدر کے قتل کے سوگ میں صوبے کی یونیورسٹیز دوسرے روز بھی بند عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:31 PM
یورپی یونین کے مبصرین کی فاروق ستار اور ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:50 AM
یورپی یونین پاکستان کیساتھ مضبوط روابط برقرار رکھے گی عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 03:36 PM
یورپی یونین کے انتخابی مبصرین آج ابتدائی جائزہ رپورٹ پیش کر یں گے عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:54 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger