05-01-08, 09:44 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جیونیوز اور جیو سوپر کی جلدازجلد بحالی 16/کروڑ عوام کا مطالبہ ہے
جیونیوز اور جیو سوپر کی جلدازجلد بحالی 16/کروڑ عوام کا مطالبہ ہے
جیونیوز اور جیو سوپر کی جلدازجلد بحالی 16/کروڑ عوام کا مطالبہ ہے
کراچی (جنگ نیوز) لاہور پریس کلب میں پاکستان یونین آف جرنلسٹس کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ شدید سردی کے باوجود جاری ہے ہڑتالی کیمپ پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کا آنا عوام کے ہردلعزیز چینلز ہونے کا ثبوت ہے صحافیوں کا کہنا ہے کہ جب تک جیونیوز اور جیو سوپر کو بحال نہیں کیا جائے گا کیمپ میں ہڑتال جاری رہے گی۔ پریس کلب میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں پی یو جی کے صدر محسن گورایہ، عارف حمید بھٹی اور اعجاز مقبول کے علاوہ سول سوسائٹی وکلا اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کیمپ میں شامل ہونے والے افراد نے جیو نیوز اور جیو سوپر کی نشریات کی بحالی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ 16 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے کہ باقی چینلز کی طرح جیو نیوز اور جیو سوپر کو جلد از جلد بحال ہونا چاہئے۔ پی یو جے کے کیمپ میں موجود صحافیوں میں جوش و خروش اس وقت بڑھ گیا جب کیمپ میں سینئر صحافی پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن، عابد تہامی،حسن نثار علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوئے ان لوگوں کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی بات کہنے والوں کے ساتھ ہی کیوں ایسا ہوتا ہے۔ پی یو جے کے زیر اہتمام ہڑتالی کیمپ پر سماجی و سیاسی شخصیات کا آنا جیو چینلز کے ہردلعزیز ہونے کا ثبوت ہے۔
|
|
|