واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جنٹل مین استغفراللہ ''سانحہ کارگل کے اصل حقائق'' کرنل ’ر‘اشفاق حسین۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-07-09, 12:47 PM   #1
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 4,509
کمائي: 53,826
شکریہ: 8,643
2,599 مراسلہ میں 6,421 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جنٹل مین استغفراللہ ''سانحہ کارگل کے اصل حقائق'' کرنل ’ر‘اشفاق حسین۔

جنٹل مین استغفراللہ ''سانحہ کارگل کے اصل حقائق'' کرنل ’ر‘اشفاق حسین۔

ترجمان القرآن لاہور

جنٹل مین استغفراللہ ''سانحہ کارگل کے اصل حقائق'' کرنل ’ر‘اشفاق حسین۔

ناشر : مطبوعات سلیمانی، رحمن مارکیٹ، غزنی اسٹریٹ، اردو بازار، لاہور۔ فون: 232788۔ صفحات: 222۔ قیمت ’مجلد‘ 300 روپئے۔
سانحہ کارگل پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ دوسرے ایسے ہی قومی حادثوں پر تحقیقات کے مطالبے کی طرح شاید ہی پورا ہو۔''حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ خفیہ رکھی گئی اور اس پر عمل بھی نہ ہوا''۔ جنٹل مین سیریز کی اس پانچویں کتاب میں جسے غالبا استغفراللہ کا نام رمضان کے ماہِ اشاعت کے حوالے سے دیا گیا ہے۔ سانحہ کارگل کے اصل حقائق آشکار کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب انگریزی میں ’ویٹنیس ٹو بلنڈر‘ کے نام سے،ساتھ ہی شائع ہوئی ہے۔ یہ ایک اچھی روایت ہے۔ عموما اتنا صبر نہیں کیا جاتا اور ترجمے کا ارادہ رہ جاتا ہے۔
سانحہ کارگل کے بارے میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔ جنرل مشرف کی کتاب بھی آچکی ہے۔ نواز شریف کا موقف بھی کچھ دوسری کتب میں سامنے آچکا ہے۔ اس کتاب نے اصل ذرائع تک پہنچ کر یہ ثابت کیا ہے کہ فوج میں چار کے ٹولے نے سول حکومت کو بے خبر رکھ کر اتنا بڑا قدم کرڈالا۔ منصوبہ بندی کا یہ عالم تھا کہ فضائیہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ کیونکہ فتح یقینی سمجھی گئی تھی اور یہ فرض کرلیا تھاکہ بھارت جواب نہیں دے گا، اس لئے واپسی کا کوئی انتظام نہیں سوچا گیا تھا۔ ’ہم کشتیاں جلانے والے لوگ ہیں‘ ۔ اس مشق سے پاکستانی فوج کی جو جگ ہنسائی ہوئی تھی وہ تو ہوئی لیکن فوج کے جوانوں کی قیمتی جانوں کا بڑے پیمانے پر ضیاع ہوا۔ کتاب ان افراد کی گفتگوؤں اور تبصروں پر مشتمل ہے جنہوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔
کارگل کے حقائق کے ساتھ ہی اس کتاب میں بڑی خوبی سے مسلہ کشمیر کی پوری تاریخ بیان کردی گئی ہے اور کارگل سے پہلے کے قریبی حالات بھی تفصیل سے آگئے ہیں۔ ساتھ ہی فوج کے افسروں اور جوانوں نے استقامت اور قربانی کی جو مثال پیش کی وہ بھی ریکارڈ پر آگئی ہے۔ کیا مصنف سے یہ توقع بے جا ہوگی کہ وہ سانحہ جامعہ حفصہ اور لال مسجد پر بھی ایسی ہی ایک حقائق کشا کتاب مرتب کردیں۔ قوم اس حادثے کو انجام دینے والے کرداروں کی اپنی زبان سے یہ جاننا چاہتی ہے کہ ’حب وطن‘ کے کن جذبات سے یہ انجام دیا گیا اور ''v'' کا نشان بنا کر دکھایا گیا۔ یہ کہانی طویل ہوتی جارہی ہے۔ قبائلی علاقوں میں جو آپریشن کئے جارہے ہیں ان کے ’سرجنوں‘ کی طرف سے بھی کچھ حقائق آنے چاہیئں تاکہ صاحب کتاب ’جنٹل مین اناللہ‘ لکھ سکیں۔
تبصرہ نگار۔ مسلم سجاد
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
پاکستانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-08-09), یحیٰی (26-07-09), منتظمین (26-07-09)
پرانا 26-07-09, 12:55 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, کارگل, پاکستانی, قدم, لوگ, نواز شریف, منصوبہ, مسجد, اردو, جواب, خبر, رمضان, عالم, صفحات, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
استغفراللہ! کائنات ”فزکس“ نے تخلیق کی جاویداسد خبریں 7 03-09-10 02:02 PM
استغفراللہ گلاب خان متفرقات 5 18-07-10 02:34 PM
تبدیل شدہ قرآن ۔ نئی سازش-استغفراللہ مسٹر رائٹ عمومی بحث 9 31-08-09 07:09 AM
استغفار کی کثرت میاں شاہد دعاء اور اذکار 3 08-05-09 09:58 PM
استغفار کی برکت میاں شاہد دعاء اور اذکار 2 18-04-09 03:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger