واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جنوری کے انتخابات:الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کریں گے،نگراں وزیراعظم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-08, 11:22 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جنوری کے انتخابات:الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کریں گے،نگراں وزیراعظم

جنوری کے انتخابات:الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کریں گے،نگراں وزیراعظم

جنوری کے انتخابات:الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کریں گے،نگراں وزیراعظم



اسلام آباد (جنگ اسپیشل رپورٹ) نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے رپورٹ ملنے اور قومی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کے جواب ملنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ الیکشن 8/ جنوری کو ہی منعقد کئے جائیں یا کچھ عرصے کے لئے ملتوی کئے جائیں۔ وہ پیر کی سہ پہر وزیر اعظم سیکریٹری میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے مدیران اخبارات و جرائد سے تبادلہ خیال کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے حکومت اس کی صاف شفاف تحقیقات کرائے گی کسی کے پاس بھی کوئی شواہد ہوں تو وہ حکومت کو فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد تو گاڑیاں کئی کئی فٹ دور اڑ جاتی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو بھی اس دھماکے کے بعد سن روف کے لیور سے ٹکرائیں، اس شدت کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی اصل ذمہ داری انتخابات کے انعقاد سے متعلقہ امور کی نگرانی کرنا ہے ہمیں ایک بڑے المیے کا سامنا کرنا پڑا ہے ملک کی ایک مرکزی سیاسی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا شکار ہوئی ہیں جو چاروں صوبوں میں مقبول تھیں اور وفاق کو متحدہ رکھنے کا عزم رکھتی تھیں۔ ہم بھی وفاق کو طاقت ور رکھنا چاہتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ جناب آصف زرداری نے کھل کر وفاق کے تحفظ کی بات کی ہے اور کارکنوں سے تحمل برداشت کی اپیل کی ہے۔ پنجاب کے خلاف نعرے لگانے سے منع کیا ہے ان کے جذبات اور خیالات قابل قدر ہیں ہم ان سے رابطہ کرکے آئندہ بھی امن و امان کے قیام میں ان کا تعاون چاہیں گے۔ مدیران سے تبادلہ خیال کے دوران وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اطلاعات، وزیر خارجہ، وزیر قانون، سیکریٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پوری قوم خاص طور پر مدیران اخبارات اور دانشوروں سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ المیہ بہت بڑا ہے ہم سب مل کر اس آزمائش کا سامنا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کسی کو تکلیف نہیں پہنچاتے لوٹ مار کرنے والے کوئی اور ہیں ہماری اولین کوشش ہوگی کہ الیکشن کی تاریخ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے مقرر کی جائے الیکشن ہر طرح سے صاف شفاف ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات ملکی ماہرین پورے اعتماد سے صحیح خطوط پر کرسکتے ہیں ہمیں اقوام متحدہ یا کسی بھی غیر ملکی ماہر کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کا کہ عدلیہ کی بحالی اب کوئی مسئلہ نہیں ہے عدلیہ موجود ہے، سپریم کورٹ موجود ہے۔ 18/ اکتوبر کے حملے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات ہورہی ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ یہ خودکش حملہ ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور رہنماؤں کا شکر گزار ہوں کہ اس سانحے کے دوران وہاں احتجاج تو ہوا لیکن لوٹ مار جلاؤ کی باتیں نہیں ہوئیں۔ بلوچستان کے عوام نے قومی یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی پی پی کے لیڈروں کے شکرگزار ہیں اور ان سے مزید اپیل کریں گے کہ وہ لوگوں سے رابطہ کریں اور اس امر میں تعاون کریں کہ مقامی لوگوں کی املاک نہ جلائیں حکومت کے دفاتر کارانے تباہ نہ کریں، ہم سب سیاسی جماعتوں سے کھلے دل اور ذہن کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جاوید اقبال کی طرف سے گاڑی کے لیور سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر تنقید کرتے ہوئے سوالات کئے گئے تو انہوں نے کہا کہ جس طرح دوسری وزارتوں کے ترجمان روزانہ بریفنگ کرتے ہیں اسی طرح بریگیڈیئر جاوید اقبال وزارت داخلہ سے متعلقہ امور اور واقعات کے بارے میں اخبار نویسوں کو آگاہ کرتے ہیں۔ تحقیقات کے سلسلے میں تمام شواہد سامل کئے جائیں گے اگر کسی کے پاس بھی کوئی ایسی معلومات ہیں تو وہ وزارت داخلہ کو دیں تاکہ تحقیقات میں کسی نتیجے پر پہنچنے میں مدد ملے۔ ہم کوئی چیز چھپانا نہیں چاہتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم ان کے شوہر کے منع کرنے پر اہل خاندان کے جذبات کے احترام میں نہیں کیا گیا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پوسٹ, پاکستان, واقعات, وزیراعظم, موت, آصف زرداری, اقوام متحدہ, احتجاج, بے نظیر, جواب, جاوید اقبال, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, زرداری, سپریم, صوبوں, صاف, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”جنگ اور جیو“ کے رپورٹرز کو وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس میں داخلے سے روک دیا گیا گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:44 AM
صدر کا استثنٰی، پرانے عدالتی فیصلوں نے ثابت کردیا وزیراعظم غلط ہیں گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:26 AM
وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ اپنی پارٹیوں کے بھرپور مشوروں سے فیصلے کر رہے ہی عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:49 AM
صوبائی حکومتیں ہر قسم کے حالات میں امن قائم رکھنے کی ذمہ داری پوری کریں،نگراں وزیراعظم خرم شہزاد خرم خبریں 0 02-01-08 09:09 AM
آئندہ وزیر اعظم کافیصلہ پارٹی کرے گی،کسی کو ڈاکٹر قدیر سے تفتیش نہیں کرنے دینگے،شوکت عزیز عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger