| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جنوبی وزیرستان میں 29 بچوں کے والدین کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش
اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔جنوبی وزیرستان میں 29 بچوں کے والدین نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ زیادہ بچوں کے خواہش مند جوڑے کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ جنوبی وزیرستان میں 2 کمروں کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔ وحید اللہ اور اس کی صحت مند بیوی نے ازدواجی زندگی کے 27 سالوں میں 29 بچے پیدا کئے ہیں جبکہ ان کے 30 ویں بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔ وحید اللہ کے مطابق 2 مرتبہ ان کے یہاں 3,3 بچے جبکہ 1 مرتبہ جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی۔ وحید اللہ کے مطابق 29 میں سے 15 بچے مختلف عمروں میں انتقال کر چکے ہیں جن کی وجہ ماں کے دودھ کی عدم دستیابی اور سہولیات کی عدم دستیابی تھی وحید اللہ کے زندہ بچوں میں 9 لڑکے اور 6 لڑکیاں شامل ہیں۔ بڑے بیٹے کی شادی کی وجہ سے وحید اللہ اور اس کے باقی بچوں کے حصے میں صرف ایک کمرہ آیا ہے جس میں یہ خاندان بمشکل گزارا کر رہا ہے جب وحید اللہ سے ان کے بچوں کے نام پوچھے گئے تو انہیں بتانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم خاتون خانہ نے ان کی مدد کی۔ وحید اللہ محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالتا ہے۔ وحید اللہ کا کوئی بھی بچہ سکول نہیں جاتا ہے۔ زندگی کی 40 بہاریں دیکھنے والے جوڑے 29 بچے پیدا کر کے دنیا بھر کے طبی ماہرین کا یہ نظریہ غلط ثابت کر دیا کہ کم عمری کی شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ہے |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
اچھی رپورٹ ہے جناب، لیکن یہ ہے تو بیواقوفی کی منہ بولتی مثال، ایک باپ کو اپنی اولاد کا نام بھی نا آتا ہو تو وہ ورلڈ ریکارڈ کرکے کیا کرے گا، اس طرح کرنے سے کیا اسکے بچوں کو بنیادی ضروریاتِ زندگی میسر آجائیں گی۔
بلکل بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ڈاکٹروں کی تحقیق کوئی حتمی بات نہیں ہوتی ہے محض ایک مفروضہ ہوتاہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ماں, متوقع, اللہ, بچوں, زندگی, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پشاور کے سکول طلبہ کی وزیرستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ عید | حیدر | خبریں | 1 | 29-11-09 06:32 PM |
| وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان | ابن جلال | خبریں | 2 | 19-09-08 12:51 AM |
| وزیرستان میں امریکی طیاروں کی بمباری | وجدان | خبریں | 0 | 11-07-08 05:35 PM |
| وزیرستان میں دو اہلکاروں کا اغوا!!!!!!! | وجدان | خبریں | 0 | 27-12-07 10:38 AM |
| سوات شانگلہ کرم ایجنسی اور وزیرستان میں 301 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 08-12-07 12:20 PM |