05-01-08, 11:22 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جنس کی پہچان کیلئے کیس کی تشخیص میں احتیاط سے کام لینا چاہئے
جنس کی پہچان کیلئے کیس کی تشخیص میں احتیاط سے کام لینا چاہئے
جنس کی پہچان کیلئے کیس کی تشخیص میں احتیاط سے کام لینا چاہئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر میں لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ لیکچر امریکہ کے پیڈیاٹرک ڈاکٹر عمر علی نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنس کی پہچان سے متعلق کیس کی تشخیص میں بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ انسانی جسم میں ایکس اور وائی کرو موسوم کو معلوم کرکے جنس کی موثر طریقے سے تشخیص اور علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں مریض کے والدین اور ماہر نفسیات کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ پروفیسر زمان شیخ نے اس موقع پر خواتین میں جنس کے مسائل، مرد و خواتین میں غدود کا صحیح طرح سے نشوونما ہونا اور بچوں کے چھوٹے قد سے متعلق کیس رپورٹس پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے قد کے مسئلے کا جتنی جلد علاج کرالیا جائے بہتر ہوتا ہے۔ اس طرح بچوں میں مٹاپے کے رجحان کو کھانے پینے میں کنٹرول کے ذریعے کم کیا جاسکتا ہے۔ جس سے ان کا مستقبل میں ذیابیطس، ہائپر ٹینشن اور دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔ والدین کو ان بچوں کو جنک فوڈ اور مشروبات سے حتی الامکان پرہیز کرانا چاہئے۔ پروگرام میں انکسار علی اور پروفیسر اقبال میمن نے بھی کیس پریزنٹیشنز پر بات کی۔
|
|
|