| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام آباد (تجزیہ نگار خصوصی … صالح ظافر) پیر کو وزارت دفاع کے ایک اعلامیے کے ذریعے یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف بطور آرمی چیف اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ یہ اعلامیہ اس وقت موثر ہوگا جب جنرل پرویز مشرف صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جنرل پرویز نے 7 اکتوبر 1998ء کو بطور فوجی سربراہ اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے 9 سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں اور اب جنرل اشفاق پرویز کیانی کے حق میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں جو پاکستانی فوج کے 14ویں سربراہ ہونگے۔ اٹارنی جنرل ملک قیوم کے مطابق جنرل پرویز 29 نومبر کو اپنی صدارت کی دوسری مدت کا حلف اٹھائیں گے۔ وزارت دفاع میں اعلیٰ سطح کے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اس ہفتے کور کمانڈرز کا الوداعی اجلاس ہوگا جس میں جنرل پرویز کور کمانڈرز کو ملک کی موجودہ صورتحال کی جانب لے جانے والے حالات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کی بند کمرے میں ہونے والی کانفرنس میں جنرل پرویز مسلح افواج کو اپنی سوچ و بصیرت کے حوالے سے بتائیں گے۔ کانفرنس میں جنرل پرویز کی ملک اور مسلح افواج کیلئے خدمات اور کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ وقت کی کمی کے باعث جنرل پرویز وردی اتارنے سے قبل فوجی روایت سے انحراف کرتے ہوئے مختلف فارمیشنز اور کور ہیڈ کوارٹرز میں فوجی دستوں سے ملاقات نہیں کرینگے۔ جنرل پرویز مشرف فوج کے چھٹے سربراہ ہونگے جو مختلف کمانڈز اور فارمیشنز کا دورہ کئے بغیر اپنے عہدے سے سبکدوش ہونگے۔ ان سے قبل جنرل یحیٰ خان، جنرل گل حسن، جنرل ضیاء الحق، جنرل آصف نواز اور جنرل جہانگیر کرامت مختلف وجوہات کی بناء پر فارمیشن کمانڈز کے دورے نہیں کرسکے۔ جنرل پرویز مشرف سابق فوجی سربراہ جنرل مرزا اسلم بیگ کے بعد دوسرے فوجی سربراہ ہیں، جنہوں نے بطور کمانڈو ایس ایس جی کی تربیت حاصل کی تھی اور انہوں نے فضاء سے تقریباً 100 فری فال چھلانگیں لگائی تھیں جس پر انہیں بطور اعزاز خصوصی رنگ عطا کیا گیا تھا۔ دریں اثناء جنرل پرویز کے میڈیا کے مشیر میجر جنرل راشد قریشی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے کیونکہ پیر سے اگلے جمعہ تک یہ کسی بھی روز ہوسکتا ہے۔ راشد قریشی نے اس بات کی تصدیق کی کہ جنرل پرویز حلف اٹھانے کیلئے سپریم کورٹ کی طے کردہ ڈیڈ لائن کی پابندی کریں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ جنرل پرویز نے اپنے قریبی ساتھیوں سے سلسلہ وار مشاورت کی ہے اور یہ عمل اتوار کو بھی جاری رہا۔ ان کی اولین ترجیح انتخابات کو ممکنہ حد تک آزادانہ اور منصفانہ بنانا ہے۔ ذریعے نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری دفاع کامران رسول نئے فوجی سربراہ کی تقرری کی سمری پر دستخط کریں گے اور نوٹیفکیشن وزارت کا متعلقہ سیکشن افسر جاری کرے گا۔ توقع ہے کہ یہ سارا عمل پیر تک مکمل ہوجائے گا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فری, کورٹ, پاکستانی, نیوز, مکمل, موجودہ, آج, اسلام, اعلیٰ, خصوصی, سپریم, سال, صورتحال, صالح, صدارت, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| انتخابات کے بعد وزیر اعظم کیلئے پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا جائیگا،شجاعت | خرم شہزاد خرم | خبریں | 2 | 28-01-11 04:29 PM |
| صدر پرویز استعفیٰ نہیں دینگے،پارٹی بدلنے والے نااہل ہوجائیں گے،پرویز الٰہی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 26-02-08 03:29 AM |
| اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 26-02-08 03:26 AM |
| شجاعت، پرویز الٰہی اور گورنر سندھ کی صدر پرویز سے ملاقات | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 21-02-08 04:45 AM |
| میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 26-10-07 10:55 AM |