واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جلاوطنی کے معاہدے میں ہے کیا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-07, 07:07 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جلاوطنی کے معاہدے میں ہے کیا؟

جلاوطنی کے معاہدے میں ہے کیا؟

بدھ کے روز میاں نواز شریف اور میاں شریف کی وطن واپسی میں رکاوٹیں ختم کرنے کی استدعا سے متعلق آئینی درخواستوں کے سلسلے میں حکومتی موقف سپریم کورٹ میں داخل کرایا گیا۔
حکومتی موقف کے ساتھ حکومت نے اس مبینہ معاہدے کی نقول بھی منسلک کی ہیں جس پر، حکومت کے مطابق، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیس دیگر افراد نے دسمبر دو ہزار کو ملک بدری کے وقت دستخط کیے تھے۔

حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی نقول کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس معاہدے پر دو دسمبر سن دو ہزار کو دستخط کیے تھے جبکہ میاں شہباز شریف کے دستخطوں کے ساتھ پانچ دسمبر سن دو ہزار کی تاریخ درج ہے۔

میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ ان دستاویزات پر کوئی اور دستخط نہیں ہیں۔ بائیس کے بائیس افراد کی طرف سے دستخط کیے جانے والے معاہدوں کی تحریر ایک جیسی ہے اور میں صرف نام اور دستخط مختلف ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دستخطوں کی حامل انگریزی تحریر کی اردو تلخیص ذیل میں دی جا رہی ہے:

’میں، محمد نواز شریف، اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ پاکستان میں جیل سے رہائی کے سلسلے میں میری طرف سے جینٹلمین میری منظوری سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ میں اس بات کا بھی اقرار کرتا ہوں کہ میں مذاکرات کے طریقہِ کار اور نتائج سے پوری طرح مطمئن ہوں اور یہ کہ مجھے مذاکرات کے عمل کے دروان پوری طرح باخبر رکھا گیا ہے اور یہ کہ میں مذاکرات کے دوران اٹھائے جانے والے ہر اقدام اور اس کے نتائج سے پوری طرح متفق ہوں۔

میں اقرار کرتا ہوں کہ اس ملک میں جانے پر، جس کے بارے میں میں نے رضامندی ظاہر کی ہے، میں کسی ایسے کام یا سیاسی سرگرمیوں، کسی بھی اور نوعیت کی سرگرمیوں سے دس سال تک اجتناب کروں جو پاکستان کے مفادات کے خلاف ہو یا پاکستان میں میری قید سے متعلق ہو۔

میں اس بات سے بھی رضا مند ہوں کہ میں دس سال تک پاکستان سے باہر رہوں گا اور میری رہائش اس ملک میں ہو گی جس کا میں نے انتخاب کیا ہے۔ تاہم مجھے اس ملک سے باہر جانے کی اجازت ہو گی بشرطِ میں اسی ملک میں واپس آنے پر آمادگی ظاہر کروں۔

میں اس بات کا بھی اقرار کرتا ہوں کہ میں کسی بھی فریق پر جنٹلمین یا پاکستان میں اپنی رہائی سے متعلقہ ملک کا نام ظاہر نہیں کروں گا اور یہ کہ اگر اس ملک سے کہیں اور جاؤں کو تو ایسا صرف ان کی منظوری سے کروں گا۔ میں اس بات کا بھی اقرار کرتا ہوں کہ معاہدے میں شریک کسی بھی فریق یا جنٹیلمین کو اس سلسلے میں کسی بھی دعوے سے بری الذمہ سمجھتا ہوں‘۔

اس کے علاوہ حکومت نے عدالت کے سامنے میاں شہباز شریف کے دستخطوں کی حامل اس مفاہمت کی نقل بھی جمع کرائی ہے جس پر انہوں نے چھبیس جنوری سن دو ہزار تین کو سعودی عرب سے امریکہ جاتے وقت دستخط کیے تھے۔ اس تحریر میں انہوں نے اپنے امریکہ کے دورے کا مقصد فوری طبی امداد کو بیان کیا تھا۔

اس تحریر میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ طبی امداد کے خاتمے پر واپس سعودی عرب آ جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھ جانے والے امریکہ میں اپنے قیام کے دوران نہ تو کوئی انٹرویو دیں گے اور نہ ہی میڈیا سے رابطہ رکھیں گے یا کوئی بیان دیں گے۔
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-08-07, 10:04 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,127
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی بات ہے جناب اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیھٹتا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 24-08-07, 11:36 PM   #3
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,483
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں یہ سوچ رہا ہوں آخر سپریم کورٹ کو اتنے دنوں بعد ہی کیوں یاد آیا ہے یہ سب کچھ
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, وزیر, وزیراعظم, قید, نواز شریف, امریکہ, اردو, تحریر, جیل, خلاف, سپریم, سال, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger