واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف ج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-04-08, 01:56 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف ج

جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف ج

جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس بنیں گے
اسلام آباد ( عثمان منظور ) جسٹس افتخار چوہدری سمیت یا ان کے بغیر معزول ججوں کی بحالی اور چیف جسٹس کے عہدے کی مدت کم کرنے کے بعد سپریم کورٹ کی ہیئت ترکیبی پر غور کیلئے حکمران اتحاد سر جوڑ کر بیٹھ گیا ہے۔اگر آئینی پیکیج کے تحت حکمران اتحاد چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کی مدت جس کے بارے میں میڈیا اور اتحادیوں کے درمیان بہت زیادہ باتیں کی جا رہی ہیں 5 سال کرنے میں کامیاب ہوگیا تو جسٹس جاوید اقبال کی بحالی کی صورت میں وہ 12 دسمبر 2010ء کو چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے۔اگر تمام معزول ججوں کی بحالی کے بعد جسٹس افتخار محمد چوہدری کے عہدے کی مدت 3 سال کرکے ان کو اس سال دسمبر میں ریٹائر ہونے پر مجبور کیا گیا تو پھر بھی جسٹس جاوید اقبال وہیں سے معاملات آغاز کرینگے جہاں سے جسٹس افتخار چوہدری چھوڑ کر جائیں گے اور اگر جسٹس جاوید اقبال کو بحال نہ کیا گیا تو پھر موجودہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر 11 دسمبر 2008ء کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے اور 21 مارچ 2009ء تک اسی عہدے پر کام کرینگے۔اگر آئین میں ترمیم کرکے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت میں کمی کرتے ہوئے جسٹس چوہدری کو 2009ء میں زبردستی ریٹائر ہونے پر مجبور کیا گیا اور جسٹس جاوید اقبال کو بحال نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ کا چارج جسٹس فقیر محمد کھوکھر کے پاس ہوگا جن کو یکم جنوری 2002ء میں سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا۔ جسٹس فقیر محمد کھوکھر 15 اپریل 2010ء کو ریٹائر ہونگے۔اگر حکمران اتحاد منفی ایک فارمولے پر عملدرآمد میں کامیاب رہا تو پھر سنیارٹی کے مطابق جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس آف پاکستان بن جائیں گے اور 31 جولائی 2011ء تک اسی عہدے پر تعینات رہیں گے۔ تاہم اگر جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس جاوید اقبال کو بحال نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ کی سنیارٹی لسٹ متاثر نہیں ہوگی اور موجودہ لسٹ ہی موٴثر رہے گی۔اگر تمام معزول ججوں کو بحال نہ کیا گیا تو 22 مارچ 2009ء کو جسٹس فقیر محمد کھوکھر چیف جسٹس بن جائیں گے اور اگر عدلیہ کو 16 کروڑ عوام کی خواہشات اور مری اعلامیہ کے مطابق 2 نومبر کی پوزیشن پر بحال کر دیا گیا تو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی مدت ملازمت کے خاتمے کے بعد 11دسمبر 2013ء کو جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-04-08, 02:49 AM   #2
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,156
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال

اگرجسٹس افتخار چوہدری سمیت دیگر ججز بحال نہ ہوئے تو آمریت کی مزید مظبوطی کی طرف انتہائی اہم قدم اور جمہوریت کو ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر مُنہ کی کھانی پڑے گی۔ موجودہ حالات کے تناظر میں لگ رہا ہے کہ ایسا ہی ہو گا کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں آمریت انتہائی مظبوط، جمہوریت انتہائی مظلوم اور عوام ہمیشہ بے بس اور بے اختیار رہے ہیں۔
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, قدم, موجودہ, ترمیم, جاوید اقبال, سپریم, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
عہدے کی قر بانی پر ملال نہیں ،جسٹس رمدے،ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ،جسٹس صدیقی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:03 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد افضل سومرو اور جسٹس محمود عالم رضوی نے جیو کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔ جیو کے وکی خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 10:08 AM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 09:00 AM
انتخابات شفاف نہ ہوئے تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی،جسٹس جاوید اقبال خرم شہزاد خرم خبریں 1 01-11-07 11:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger