واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جج اور وکلا خاموش ہوں گے نہ جدوجہد بندکریں گے،اعتزازاحسن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-12-07, 01:48 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,146
شکریہ: 17,797
12,254 مراسلہ میں 28,476 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جج اور وکلا خاموش ہوں گے نہ جدوجہد بندکریں گے،اعتزازاحسن

جج اور وکلا خاموش ہوں گے نہ جدوجہد بندکریں گے،اعتزازاحسن

اسلام آباد… (رپورٹ /انصار عباسی) برطرف جج چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری اوروکلا تحریک کے ممتاز رہنما اعتزاز احسن ملک میں قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے اپنی جد و جہدجاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں ، نظر بند چیف جسٹس افتخار چوہدری جنہیں وزارت داخلہ کے اس اعلان کے باوجودکہ تمام برطرف ججوں کو عیدکی نمازاداکرنے کی اجازت دی جائے گی،گزشتہ جمعہ کے روزعیدکی نمازاداکرنے سے روک د یا گیا تھا،عدلیہ کی آزادی کیلئے جاری جدوجہدکے مثبت نتیجے کے حوالے سے بدستور پُراعتماد اور عزم سے بھرپورنظرآتے ہیں۔ اعتزازاحسن بھی،جو3نومبر کے بعد سے زیرحراست ہیں ، یقین رکھتے ہیں کہ وکلا رہنماؤں کی جدوجہدکودبایا نہیں جا سکتا ،23دسمبرکوایک امریکی اخبارنیویارک ٹائمزمیں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں انہوں نے تحریرکیا ہے کہ آخرچیف جسٹس اوران کے ساتھیوں کوکتنے عرصے تک زیرحراست رکھاجاسکتا ہے۔وکلا تحریک کے رہنماؤں کوکتنے عرصے تک قید رکھاجا سکتا ہے،انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ یہ سب ایک روزآزاد ہوں گے اور یہ نہ تو خاموش ہوں گے اور نہ ہی جدوجہد بندکریں گے۔برطرف چیف جسٹس کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس کاحوصلہ بہت بلند ہے اور50روزگزر جانے کے باوجود وہ پریشان نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام نتائج کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ذرائع نے چیف جسٹس کے حوالے سے کہاکہ جسٹس افتخارکا خیال ہے کہ ان کی جدوجہدکسی انفرادی شخص کیلئے یا اس کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ ملک میں عدلیہ کی آزادی اورآئین وقانون کی سربلندی کویقینی بنانے کیلئے ہے۔ذرائع نے کہاکہ جسٹس افتخارچوہدری اوران کے اہل خانہ کو بھی جو ان کے ساتھ ہی 3تین نومبر سے زیرحراست ہیں کسی قسم کا افسوس نہیں بلکہ وہ خوش ہیں کہ اللہ تعالی نے پاکستان کی خاطرقربانیاں دینے کیلئے انہیں چن لیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, قید, نظر, اللہ, اسلام, خوش, خلاف, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:51 PM
اعتزازاحسن کی رہائش گاہ کے ٹیلیفون بحال ،لوگوں کو ملنے کی اجازت بھی دے دی گئی عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 04:29 AM
ججوں کی بحالی کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں،اعتزاز احسن عبدالقدوس خبریں 0 05-02-08 10:35 AM
جیو کی بندش اور اعتزاز کی نظر بندی کروڑوں لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سینئر وکلاء خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:55 AM
مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ججوں کو شیر بننا ہوگا،اعتزاز احسن خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger