واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ججوں کے معاملے پر سخت موقف، جے یو آئی (ف) کا حافظ حسین احمد کو ٹکٹ دینے سے انکار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-12-07, 10:58 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ججوں کے معاملے پر سخت موقف، جے یو آئی (ف) کا حافظ حسین احمد کو ٹکٹ دینے سے انکار

ججوں کے معاملے پر سخت موقف، جے یو آئی (ف) کا حافظ حسین احمد کو ٹکٹ دینے سے انکار

اسلام آباد ( رپورٹ: … دلشاد عظیم) جمعیت علمائے اسلام کے اعلیٰ سطح کے رہنما اور ایم ایم اے کی ممتاز آواز حافظ حسین احمد کو جے یو آئی کا ٹکٹ دینے سے انکار کردیا گیا ہے، جس کی وجہ ججوں کے مسئلے پر ان کا سخت موقف ہے۔ ان کے ایک قریبی ذریعے نے دی نیوز کوبتایا کہ حافظ حسین احمد کو ایم ایم اے اور ان کی جماعت جے یو آئی نے سیاسی طور پر تنہا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ اس قابل نہیں کہ دوبارہ پارلیمنٹ میں داخل ہوسکیں۔ وہ دیگر سیاسی جماعتوں یا اتحاد میں شامل ہونے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ان کی جماعت نے، جس سے وہ 20 سال سے وابستہ تھے، ان کے آبائی حلقے میں بھی تنہا چھوڑ دیا ہے۔ بلوچستان میں ایم ایم اے کی اندرونی لڑائی مرکز سے بھی زیادہ دلچسپ ہے۔ مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے صوبائی رہنماؤں نے اپنے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کو ایم ایم اے سے نکال دیا ہے اور اپنا امیدوار کھڑا کر دیا ہے۔ مولانا شیرانی نے اتحاد کے دیگر ارکان کے مشورے کے بغیر بلوچستان سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔ اگرچہ کہ مولانا شیرانی کی مخالف جماعتیں حافظ حسین احمد کی حمایت کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہوسکتا ہے کہ وہ دوبارہ منتخب نہ ہوسکیں کیونکہ جے یو آئی (ف) نے چاغی سے اپنا امیدوار کھڑا کر دیا ہے اور اسی حلقے سے ق لیگ کے سردار فتح محمد بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ دی نیوز کے رابطہ کرنے پر حافظ حسین احمد نے کہا کہ وہ اب بھی اپنی جماعت جے یو آئی (ف) کے وفادار ہیں لیکن اس بات کا فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ آیا موجودہ حالات میں کوئی پیش رفت کی جائے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ جے یو آئی نے مجھے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے واضح جواب نہیں دیا لہٰذا میں الیکشن لڑ بھی سکتا ہوں اور نہیں بھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس کاغذات واپس لینے کیلئے اب بھی وقت موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی جماعت چھوڑی ہے اور نہ ہی انہیں جماعت سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا میں جے یو آئی (ف) کا پیرو کار اور مولانا فضل الرحمن میرے رہنما ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں انتخاب نہیں لڑ رہا۔ جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا غفور حیدری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حافظ حسین احمد کو پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ٹکٹ نہیں دیا گیا، ان کی پارٹی رکنیت ختم نہیں کی گئی لیکن انہوں نے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, موجودہ, اسلام, اعلیٰ, جواب, خلاف, خان, سال, سردار, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
9/11 ۔۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ مسلمانوں نے نہیں کیا۔ راجہ اکرام عمومی بحث 17 03-11-10 07:10 AM
ٹریڈ سینٹر کے قریب اسلامی مرکز کنعان خبریں 0 28-05-10 03:29 AM
بینظیر بھٹو کی شہادت کا بدلہ اصل قاتلوں کے بجائے بے گناہوں سے کیو ں لیا گیا،الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 08:42 AM
ایم کیو ایم کے شکایتی سیلوں کا قیام متاثرین کی جانب سے خیرمقدم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:47 AM
::: سوات آپریشن مزید20 جنگجو مارے گئے،کرفیو کی خلاف ورزی پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ،ایک ہلاک2 زخمی ::: ابو کاشان خبریں 1 14-12-07 02:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger