| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری نے صدرِ پاکستان کی جانب سے ججوں کی تقرری کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی سماعت کے لیے تین رکنی سپیشل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
جسٹس شاکر اللہ جان کو اس سپیشل بینچ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس راجہ فیاض اور جسٹس جواد ایس خواجہ اس بینچ کے رکن ہیں اور بینچ نے اس معاملے کی سماعت شروع کر دی ہے۔ صدرِ پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سمری کے برعکس لاہور ہائی کورٹ کے سربراہ جسٹس خواجہ شریف کو سپریم کورٹ کا جج اور ان کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار کو لاہور ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ وزارتِ قانون نے ان ججوں کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے تاہم جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے بعد جسٹس ثاقب نثار نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف نہیں اٹھائیں گے اور جو ان کے چیف جسٹس کہیں گے وہ اس پر عمل کریں گے۔ الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلہ کے مطابق صدرِ پاکستان اس بات کا پابند ہے کہ وہ ججوں کی تقرری کے حوالے سے چیف جسٹس کی سفارشات پر عمل کرے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سمری حکومت کو بھجوائی تھی لیکن حکومت نے یہ سمری اعتراض لگا کر واپس کر دی کہ الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں سینیئر ترین جج کو ہی سپریم کورٹ میں تعینات کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو ساٹھ کے مطابق صدرِ پاکستان اس بات کا پابند ہے کہ وہ ججوں کی تقرری کے حوالے سے چیف جسٹس کی سفارشات پر عمل کرے۔ ان تعیناتیوں کا حتمی فیصلہ سنیچر کو ایوانِ صدر میں وزیراعظم اور صدر کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات سے قبل صدر آصف علی زرداری نے وزیرِ قانون بابر اعوان اور سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ سے بھی ملاقات کی جس میں ججز کی تقرری کا معاملہ زیرِ بحث آیا اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نواز شریف حکومت میں وفاقی سیکرٹری قانون رہ چکے ہیں جبکہ جسٹس خواجہ شریف، شہباز شریف کے دورِ اقتدار میں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل رہے ہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف اور جسٹس میاں ثاقب نثار دونوں کی تقرری نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہونے سے پہلے جسٹس میاں ثاقب نثار نواز شریف حکومت میں وفاقی سیکرٹری قانون رہ چکے ہیں جبکہ جسٹس خواجہ شریف، شہباز شریف کے دورِ اقتدار میں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل رہے ہیں۔ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی روایت موجود ہے اور اس کے برعکس سینیئر ترین جج کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی مثال بھی ملتی ہے۔ خیال رہے کہ سنیچر کو ہی سپریم کورٹ نے ججوں کی تعیناتی میں تاخیر کے معاملے پر دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا اور اس مقدمے کی سماعت کے لیے اٹھارہ اور انیس فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس بینچ کی سربراہی جسٹس شاکر اللہ جان کریں گے اور بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس راجہ فیاض، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس رحمت حسین جعفری شامل ہیں۔ BBC Urdu - پاکستان - ججوں کی تقرری پر صدر کا فیصلہ معطل
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عدلیہ اور حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے، مشرف نے ٹکر لی، نتیجتا مشرف ایک فسانہ بن گیا اور عدلیہ کا نام تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہو گیا۔
اب زرداری صاحب اور افتخار صاحب آمنے سامنے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھئے اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے |
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | sahj (14-02-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اپنی مرضی کے ججز لانے کا صاف مطلب یہ ہے کہ این آر او اور جو بھی کیسسز زرداری حکومت پر ہیں وہ سب درست ہیں ۔۔۔۔ اور وہ اپنے من پسند فیصلے کروانا چاہیے ہیں اپنے ججز لا کر ۔۔۔۔
اس کی پر زور مذمت اور احتجاج ہونا چاہییے ۔۔۔۔ ملک میں ایمرجنسی کی بھی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں جبکہ ایوان صدر سے اس کی تودید بھی ہوئی ہے ۔۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| ARHAM کا شکریہ ادا کیا گیا | sahj (14-02-10) |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اور میرا خیال ہے کہ زرداری صاحب ایک بار پھر سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور عوام کو “سندھی ٹوپی” پہنانے کی کوشش کریں گے۔اور بیچارے عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیوقوف بن جائیں گے۔
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | sahj (14-02-10) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم
دعا کریں کہ عدلیہ مکمل طور پر آزاد ھو جائے ،اور جب ایسا ھوگیا تو ہم سب کو نظر آئے گا کہ ہمارا وطن پاکستان کرپشن اور لاقانونیت کے چنگل سے آزاد ھوتا جائے گا بتدریجًا، انشاء اللہ تعالٰی شکریہ والسلام
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| pakistan, کورٹ, کرتے, پہلے, پاکستان, والی, وزیراعظم, نواز, نواز شریف, نثار, مقام, مطابق, اللہ, اردو, جانے, دے, زرداری, سپریم, شریف, شروع, علی, عدالتی, غور, صوبوں, صدرِ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| چیف جسٹس پنجاب کا پہلا از خود نوٹس | قاسم شاہ | خبریں | 1 | 13-12-10 11:50 PM |
| پنجاب اسمبلی کے باہر طلباءتشدد پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا پہلا ازخود نوٹس | جاویداسد | خبریں | 0 | 09-12-10 06:11 PM |
| حج انتظامات میں گھپلے، سعودی شہزادے کے خط پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس | گلاب خان | خبریں | 12 | 05-11-10 04:02 PM |
| چیف جسٹس نوٹس لے | عدنان دانی | خبریں | 0 | 14-09-10 07:13 PM |
| جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 23-04-08 01:53 PM |