واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ججوں کی تعداد پر وفاق کو نوٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-06-08, 12:36 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ججوں کی تعداد پر وفاق کو نوٹس

ججوں کی تعداد پر وفاق کو نوٹس

اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز حکومت کی طرف سے فنانس بل کے ذریعے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے وفاق کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
عدالت نے یہ نوٹس اظہر مقبول ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری کیے ہیں اور ان میں کہا گیا ہے کہ وفاق پیٹیشن میں اُٹھائے گئے اعتراضات پر تفصیلی جواب پندرہ دن کے اندر جمع کروائے۔ اس سے پہلے مذکورہ وکیل نے اسی قسم کی درخواست اسی عدالت میں دائر کی تھی جس کو عدالت نے خارج کردیا تھا۔

اظہر مقبول شاہ نے نظر ثانی کی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل ستر کے تحت ججوں کی تعداد بڑہانے کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور قانون سازی ہونے کے بعد ججوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عدالت نے ان کی درخواست مسترد کی تھی تو اس وقت فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا تھا لیکن اب چونکہ اب سے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جا چکا ہے

درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ججوں کی تعداد فنانس بل کے ذریعے بڑھائی گئی تو پھر سینیٹ اور صدر کا کردار ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد کے پاس سینیٹ میں اکثریت نہیں ہے اس لیے وہ فنانس بل کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ججوں کی تعداد سترہ سے بڑھا کر انتیس کرنے کی تجویز دی تھی اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز سے مشاورت کی تھی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے سمیت فنانس بل کے ذریعے قوانین میں مجوزہ بعض ترامیم واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بارے میں پیش کی گئی تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دی ہے۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, نظر, اسلام, جواب, درخواست, سپریم, سال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ججوں کی تقرری پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس راجہ اکرام خبریں 8 14-02-10 10:51 AM
بھارتی فلموں کی نمائش پر نوٹس جاری گوہر خبریں 1 26-01-10 01:53 AM
مقتدر حلقوں نے ملکی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا نوٹس لے لیا عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 05:30 PM
غیرکشمیری مزدوروں کو نوٹس پاکستانی عمومی بحث 0 27-07-07 11:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger