| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ملک میں ایمرجنسی اور نئے عبوری حکم نامے کے نفاذ کے بعد سپریم کورٹ کے پندرہ اور ہائی کورٹس کے ساٹھ سے زائد ججوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا ہے۔
صدر جنرل پرویز مشرف نے سنیچر کی رات کو جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو نئے عبوری حکم نامے کے تحت نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کر دیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس محمد نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس محمد جاوید بٹر نے بھی پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے۔ نئے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے ان سے حلف لیا۔سپریم کورٹ کے ایک جج جسٹس سید سعید اشہد سے کراچی میں گورنر سندھ عشرت العباد نے حلف لیا۔ سپریم کورٹ میں اس وقت چیف جسٹس سمیت انیس جج ہیں جن میں سے پانچ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا۔ حلف نہ اٹھانے والے جسٹس افتخار چودھری کے علاوہ جسٹس رانا بھگوان داس، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس سردار رضا خان، جسٹس خلیل الرحمان رمدے، جسٹس فلک شیر، جسٹس میاں شاکر اللہ جان، جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس ناصر الملک، جسٹس راجہ فیاض احمد، جسٹس چودھری اعجاز احمد، جسٹس سید جمشید علی، جسٹس حامد علی مرزا اور جسٹس غلام ربانی شامل ہیں۔ لاہور لاہور سے نامہ نگار عبادالحق کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت چیف جسٹس سمیت ججوں کی کل تعداد اکتیس تھی جن میں سے چیف جسٹس کے علاوہ بارہ ججوں نے سنیچر کو عبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھایا جبکہ چار مزید ججوں نے اتوار کو حلف اٹھایا۔ اس طرح کل چودہ ججوں نے حلف نہیں اٹھایا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری نے پی سی او کے تحت حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) خالد مقبول نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے حلف لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سنیچر کو جن ججوں سے حلف لیا ان میں جسٹس سید زاہد حسین، جسٹس نسیم سکندر، جسٹس خالد علوی، جسٹس سید سخی حسین بخاری ، جسٹس مزمل خان، جسٹس ایم بلال خان، جسٹس فضل میراں چوہان ، جسٹس شبر رضا رضوی، جسٹس حامد علی شاہ ،جسٹس طارق شمیم، جسٹس سید اصغر حیدر اور جسٹس حسنات احمد خان شامل ہیں جبکہ اتوار کو حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عبدالشکور پراچہ، جسٹس شیخ حاکم علی، جسٹس سجاد حسین شاہ اور جسٹس سردار اسلم شامل ہیں۔ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والوں میں جسٹس خواجہ محمد شریف، جسٹس میاں نجم الزماں، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس مولوی انوارالحق، جسٹس سائر علی ، جسٹس میاں حامد فاروق ، جسٹس اعجاز احمد چودھری، جسٹس ایم اے شاہد صدیقی، جسٹس جاوید سرفراز ، جسٹس جہانگیر ارشد، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس محمد عطاء بندیال اور جسٹس اقبال حمید الرحمن شامل تھے۔ کراچی کراچی سے نامہ نگار ارمان صابر کے مطابق ہفتہ کی رات کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے چار ججوں نے پی سی او کے تحت گورنر ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران حلف اٹھایا ہے۔ رات گئے گورنر سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق جسٹس محمد افضل سومرو نے گورنر ہاؤس میں بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حلف اٹھایا جبکہ پی سی او سنہ 2007 کے تحت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے حلف لیا۔ بعدازاں نئے چیف جسٹس محمد افضل سومرو نے جسٹس منیب احمد خان، جسٹس یاسمین عباسی اور جسٹس مسز قیصر اقبال سے سندھ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں ستائیس جج اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد تھے۔ اطلاعات کے مطابق ستائیس ججوں میں سے پانچ ججوں کو نہیں بلایا گیا تھا، بارہ ججوں کو گورنر ہاؤس بلایا گیا جبکہ باقی ججوں کے نام ابھی زیرِغور ہیں۔ جن ججوں کو نہیں بلایا گیا ان میں جسٹس صبیح الدین احمد، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ جن ججوں کو حلف اٹھانے کے لیے بلایا گیا تھا ان میں جسٹس افضل سومرو، جسٹس عزیزاللہ میمن، جسٹس یاسمین عباسی، جسٹس مسز قیصر اقبال، جسٹس منیب احمد خان، جسٹس علی سائیں ڈنو مہیتلو، جسٹس ندیم اظہر صدیقی، جسٹس محمود عالم رضوی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس سلمان انصاری، جسٹس ظفر احمد خان شیروانی اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔ تاہم ان بارہ میں سے صرف چار ججوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا۔ پشاور پشاور سے نامہ نگار انتخاب امیر کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور چھ ججوں نے سنیچر کی رات اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔ سرحد کے گورنر علی محمد جان اورکزئی نے چیف جسٹس طلعت قیوم قریشی سے حلف لیا جبکہ جسٹس طلعت قیوم قریشی نے باقی ججوں سے حلف لیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس طلعت قیوم قریشی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں ہسپتال سے حلف برداری کے لیے گورنر ہاؤس لایا گیا۔ سنیچر کی رات جن ججوں نے حلف اٹھایا ان میں جسٹس حامدفاروق، جسٹس سلیم خان، جسٹس اعجازالحسن، جسٹس قائم جان اور جسٹس سید معروف خان شامل ہیں۔ اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ دو مزید جج جسٹس راج محمد اور جسٹس رضا محمد پیر کے روز حلف اٹھائیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ کے کل ججوں کی تعداد پندرہ ہے جبکہ ان میں سے دو سیٹیں خالی تھیں۔ اس طرح اگر جسٹس راج محمد اور جسٹس رضا محمد نے حلف اٹھا لیا تو حلف اٹھانے والے ججوں کی تعداد نو ہو جائے گی۔ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں میں سابق چیف جسٹس طارق پرویز بھی شامل ہیں جن کے متعلق کہا گیا ہے کہ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔ حلف نہ اٹھانے والے ججوں میں جسٹس جہانزیب بھی شامل ہیں جنہیں صدارتی کیمپ کے قریب سمجھا جاتا تھا اور انہیں کی درخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف نو مارچ کو ہونے والی کارروائی کا محرک بنی تھی۔ کوئٹہ کوئٹہ سے نامہ نگار عزیز اللہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امان اللہ یسین زئی اور دیگر چار ججوں نے نئے عبوری آئین کے تحت حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف برداری کے یہ تقریب کوئٹہ میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر بلوچستان اویس احمد غنی نے چیف جسٹس بلوچستان امان اللہ یسین زئی سے حلف لیا ہے۔اس کے بعد چیف جسٹس امان اللہ یسین زئی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے دیگر چار ججوں جسٹس احمد خان لاشاری جسٹس اختر زمان ملغانی جسٹس نادر خان اور جسٹس مہتہ کیلاش ناتھ کوہلی سے حلف لیا ہے۔ بشکریہ بی بی سی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, کراچی, پاکستان, موقع, اللہ, امیر, حکم, خلاف, دل, درخواست, رات, سپریم, سردار, عالم, صابر, صبیح, صدارتی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں تو ہیلی کاپٹر اٹھا سکتا ہوں | گلاب خان | دلچسپ اور عجیب | 2 | 08-08-10 04:13 PM |
| :::::تین کاموں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے قسم اٹھائی ::::: | عادل سہیل | اسلام اور معاشرہ | 7 | 14-12-09 03:17 PM |
| معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 24-02-08 12:51 PM |
| صدر پرویز کے دور میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں نے 3 بار حلف اٹھایا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-12-07 10:32 AM |
| اسلام آباد میں ہائی کورٹ کا قیام، پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کیلئے پنشن، ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری کی عمر میں کمی، آئینی ترمی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 15-12-07 08:46 AM |