واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ججوں کی بحالی ضروری ہے، احسن اقبال، جمہوریت بنیادی عنصر ہے ،صفدر عباسی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 09:12 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ججوں کی بحالی ضروری ہے، احسن اقبال، جمہوریت بنیادی عنصر ہے ،صفدر عباسی

ججوں کی بحالی ضروری ہے، احسن اقبال، جمہوریت بنیادی عنصر ہے ،صفدر عباسی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پی ایم ایل (ن) کا موقف بیان کرتے ہوئے پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن احسن اقبال نے کامران خان کو بتایا کہ مسلم لیگ کا موقف رہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ اور شفاف انتخابات اور قانون کی حکمرانی کے لئے ان ججوں کی بحالی ضروری ہے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کی بحالی ضروری ہے۔ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما صفدر عباسی نے اس معاملے پر اپنی پارٹی کا موقف واضح کر تے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت بنیادی عنصر ہے اور انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی کو سامنے لانے کا موقع نہیں ملے گا، ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نے جیو نیوز کے مقبول پروگرام ” آج کامران خان کے ساتھ “ میں میزبان کامران خان کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا، پروگرام میں دی نیوز کے ایڈیٹر شاہین صہبائی نے بھی اظہار خیال کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر آزاد عدلیہ بحال نہیں ہوگی تو پھر پورا انتخابی عمل پہلے ہی ایک طرح کی دھاندلی کا شکار ہو چکا ہے اور اس پر کہیں سے کوئی ریلیف بھی ممکن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا موقف تھا کہ بجائے اس کے ہم صدر مشرف کی پچ پر کھیلیں‘ جمہوری قوتوں کو مل کر اپنی شرائط پر الیکشن لڑنا چاہئے۔ بے نظیر بھٹو سے دو نکات پر اختلافات ہیں‘ اوّل وہ ججوں کی بحالی کا فوری حق تسلیم نہیں کرتیں اور دوسرے یہ کہ وہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے کوئی ڈیڈ لائن دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ یہ ایک نئی صورتحال ہے جس پر غور کرنے کے لئے اتوار کو اے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کرنا ضروری ہے ضرورت اس بات کی تھی کہ تمام جماعتیں مل کر حکومت پر دباؤ بڑھاتیں اور ڈیڈ لائن دیتیں‘ بدقسمتی سے پی پی نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی پی کا اتفاق حاصل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی صورتحال کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کے لئے از سر نو جائزہ لیں گے۔ کامران خان کی جانب سے مذاکرات میں آنے والے تعطل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صفدر عباسی نے کہا کہ اس میں ہماری مذاکراتی ٹیم سے تین دن تک ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں اس میں دو ایشوز پر ہمارے ڈیفرینسز ہیں ایک ایشو تو ججز کی بحالی کے حوالے سے اور دوسرا ہمیں کٹ آف تاریخ دینی چاہئے انتخابات پر بائیکاٹ کی تو ان دو ایشوز پر ہمارا اختلاف موجود ہے لیکن اس کے باوجود کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی تھی اور اپنی اپنی لیڈر شپ کو بھیج دی ہے۔ انہوں نے کٹ آف ڈیٹ اور ڈیڈ لائن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جو مطالبات ہیں وہ حقیقی ہیں اور ان میں الیکشن کمیشن کی ری کانسٹی ٹیوشن سے لے کر آر ار کے ووٹ کاؤنٹ سے لے کر تقریباً13 ایشو ہیں جن پر ہماری مکمل مفاہمت موجود ہے۔ ان مطالبات پر حکومت کو ضرور پیکٹ کرنا پڑے گا۔ حکومت کو فورس کیا گیا الیکشن کی تاریخ مقرر کرے اور جنرل مشرف کو وردی بھی اتارنی پڑی اور اب ایمرجنسی کے خاتمے کے لئے بھی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ کامران خان نے معلوم کیا کہ آیا پیپلز پارٹی کی بنیادی حکمت عملی یہ ہے کہ میدان خالی نہ چھوڑا جائے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ اگر ہم انتخابات میں حصہ نہیں لیتے تو دھاندلی ہونی ہے اسے ہم کس طرح کہیں گے جب ہم حصہ ہی نہیں لیتے تو انہیں دھاندلی کرنے کی ضرورت کیا ہے۔ ہمیں آخر تک الیکشن کے میدان میں رہنا چاہئے تاکہ حکومت کی دھاندلی منظر عام پر آسکے۔ الیکشن سے پہلے جوڈیشری کی بحالی کے سوال کے جواب میں صفدر عباسی نے کہا کہ جمہوریت بنیادی عنصر ہے اگر ہم فری اور فیئر انتخابات کرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آئندہ آنے والی پارلیمنٹ اس ایشو کو دیکھ کر اپنے اقدامات لے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل ہم ان ججز کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں مجھے پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی طریقہ نظر نہیں آرہا ۔دی نیوز کے ایڈیٹر شاہین صہبائی نے امریکا اورپیپلز پارٹی کی جانب سے عدلیہ کی بحالی کا مطالبہ نہ کیے جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ڈی ایم اور نواز شریف کا خیال ہے کہ اگر عدلیہ آزاد نہ ہوئی اور جس طرح کا سسٹم اب یہاں ہوچکا ہے، سارے ججز‘ ریٹرننگ آفیسر‘ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز پی سی او پر حلف لے چکے ہیں اور پابند ہیں کہ یہ اس سسٹم کو قائم رکھیں اگر کوئی امیدوار حکومت کو پسند نہ ہو اور اس کی فتح وہ نہ چاہیں تو کسی بھی مرحلے پر وہ اس پراسس سے نکال دیتے ہیں اس امیدوار کے پاس کوئی راستہ نہیں کہ وہ کہاں جاکر ریلیف حاصل کرے ، ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہم کو اتنے ووٹ ملیں گے اور ہمیں اتنی حمایت حاصل ہے کہ وہ اس سارے پراسس کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں آئیں کہ ہمیں کوئی نظرانداز نہیں کرسکے گا یہ پیپلز پارٹی کی سوچ ہے۔ شاہین صہبائی نے کہا کہ پیپلز پارٹی‘ نواز لیگ اور اے پی ڈی ایم انتخابی عمل میں شامل ہوں گے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت اور حکومت کے اتحادیوں کو انتخابات میں دو تہائی اکثریت کسی صورت میں لینے نہیں دیں گے چاہے الیکشن میں دھاندلی ہو‘ عدلیہ بحال ہو یا نہ ہو۔ کیونکہ اگر وہ شامل نہ ہوئے تو حکومت کے لیے دھاندلی کرنا آسان ہوجائے گا۔ مگر یہ بڑا حساس مسئلہ ہے اور آج کی خبر ہے کہ دونوں جماعتوں میں صرف ایک معاملے پر اختلاف باقی رہ گیا ہے اور دیگر تمام معاملات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ شاہین صہبائی نے کہا کہ عدالتوں کو آزادی ملی مگر جو حدود ان کی ہونی چاہیے تھی، وہ اس میں رہ نہیں سکیں اور عدالتوں نے کافی حد تک ان حدود سے تجاوز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ یہ بات نہیں سمجھی کہ کس رفتار سے ہمیں چلنا ہے اور کہاں حدود ہیں۔ اور اگر یہ اس طریقے سے چلتے تو ٹرمنیشن کی صورتحال نہ آتی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پاکستان, پسند, نیوز, نواز شریف, مکمل, موقع, ممکن, معلوم, آج, بے نظیر, جواب, خان, خبر, رفتار, راستہ, سپریم, صفدر, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 06:13 AM
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 05:54 PM
کوئٹہ میں دھماکا: 2ایف سی اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی راجہ اکرام خبریں 1 07-02-10 01:39 AM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
انتخابات 2008 حکومتی مشینری کسی جماعت کیلئے استعمال نہ کی جائے،صدر پر ویز کی گور نر وں اور وزرائے اعلیٰ کو ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 12:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger