ججوں اور آئین کی اصل شکل میں بحالی کا دن دور نہیں ، فخرالدین جی ابراہیم
ججوں اور آئین کی اصل شکل میں بحالی کا دن دور نہیں ، فخرالدین جی ابراہیم
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان فوجی حکمرانی کیلئے نہیں بلکہ عوامی راج کیلئے بنا تھا۔ فوجی حکمرانی کی روایت نے نہ صرف جمہوریت کو پھلنے پھولنے نہیں دیا بلکہ ملک کو کمزور بھی کر دیا ہے ، وکلاء کی تاریخ ساز تحریک پاکستان کی بقاء اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک ہے، وکلاء نے قوم کو ایک سوچ اور فکر دی ہے وکلاء کا جذبہ اور لگن ان کو کامیابی تک لے جائے گا اور وہ دن دور نہیں کہ جب نہ صرف تمام جج بحال ہوں گے بلکہ آئین بھی اپنی اصل شکل میں بحال ہو گا اور آمریت کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا،جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں نافذ کردہ پی سی او غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین کی بالا دستی قائم کرنا ہر شہری کا فرض ہے آئین کی معطلی اور جج صاحبان کی معزولی غیر آئینی اقدامات ہیں جج صاحبان کی نظر بندی اور ان پر دباؤ شرمناک فعل ہیں، تقریب سے بار کے صدر ہارون الرشید اور سیکرٹری جنرل سید محمود طیب ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|