تیل اور گندم کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی،صدر پرویز
تیل اور گندم کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی،صدر پرویز
لاہور (نمائندہ جنگ) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وزیرستان اورسوات سمیت ملک بھر میں جلد امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی،تیل اور گندم کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی،پاکستان میں گندم کی قیمتیں عالمی سطح سے بہت کم ہیں اور تیل کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے سالانہ 130ارب روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں، قوم کو اس میں شےئر کرنا پڑیگا، دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے سخت اقدامات کے ساتھ ساتھ مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا ہوا ہے البتہ ان لوگوں کو ہتھیار ڈالنا ہونگے جنہوں نے اٹھا رکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی نگران کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، سیالکوٹ انٹرنیشنل اےئر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب کی نگران کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پرویز نے کہاکہ بیت اللہ محسود اور فضل اللہ کا ہم تعاقب کر رہے ہیں انہیں جلد قابو کر لیا جائیگا، ہماری خواہش تھی کہ زیادہ جماعتیں انتخابات میں حصہ لیں تاکہ ان انتخابات کی ساکھ بہتر رہے اب ایسے ہی ہے۔ صدر نے ایک نگران وزیر کی نشاندہی پر ہدایت کی کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ججوں کی خالی نشستوں کو جلد پر کیا جائے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں دقت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کی شرکت خوش آئند ہے جس سے الیکشن کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد مقبول اور چیف سیکرٹری پنجاب سلمان صدیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت پرویز مشرف نے نگران صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقادکو یقینی بنانے کیلئے بھرپور انتظامات کئے جائیں۔ ل ازیں صدر مملکت پرویز مشرف نے گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد مقبول اور وزیر اعلیٰ اعجاز نثار سے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی امور پر بات چیت ہوئی۔ سیالکوٹ میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہا کہ حکومت کو اس وقت دو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ جس میںآ ٹے کا بحران اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود ہم نے عوام کے مفاد کے لیے دونوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ الیکشن اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے اور انتخابی مراحل کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔ لہٰذا پوری قوم الیکشن میں بھرپور حصہ لے اور دہشت گردی کے خاتمہ کرنے کے لیے میرا ساتھ دیں۔ دہشت گردی ایک کینسر ہے، جسے ختم کرنا بہت ضروری ہو چکا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|