تھائی لینڈ کی سیاسی جماعتوں کی حکومت سازی کیلئے کوششیں
تھائی لینڈ کی سیاسی جماعتوں کی حکومت سازی کیلئے کوششیں
بنکاک …تھائی لینڈ کی سیاسی جماعتوں نے حکومت سازی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترے کے حامیوں کی پیپلز پاورپارٹی نے پارلیمنٹ کی480نشستوں میں سے232پر فتح حاصل کرلی ہے تاہم اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔پیپلز پاور پارٹی کے رہنما Samak Sundaravejنے دیگر جماعتوں سے اتحاد کی کوشش شروع کردی ہیں، Samak Sundaravejکا کہناہے کہ وہ ملک کے نئے وزیراعظم ہوں گے اور تمام جماعتوں کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ سندراوج نے بتایا کہ تھاکسن شناوترے نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی ہے۔ادھرڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما Abhisit Vejjajivaنے بتایاکہ اگر پیپلزپاورپارٹی حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی تو وہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد قائم کرکے حکومت سازی کی کوشش کریں گے۔ادھر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے فرانسیسی خبرایجنسی کو بتایا کہ پیپلز پاور پارٹی نے 232نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی نے 165جبکہ پانچ چھوٹی جماعتوں نے دیگر نشستیں حاصل کی ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|