| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سوڈان میں توہین مذہب کی جرم میں پندرہ دن قید کی سزا پانے والی برطانوی ٹیچر واپس وطن پہنچ گئی ہیں۔
سوڈان میں مقیم برطانوی سکول ٹیچر جلیئن گبنز پر الزام ہے کہ انہوں نے سکول کے بچوں کو یہ اجازت دی تھی کہ وہ اپنے ٹیڈی بیئر کا نام محمد رکھ لیں۔ ان پر لگائے گئے تین الزامات میں سے انہیں صرف توہین مذہب کا مرتکب پایا گیا تھا جبکہ مذہبی عقائد سے حقارت اور نفرت کے فروغ جیسے الزامات سے وہ بری قرار پائی ہیں۔ برطانیہ کے شہر لیورپول کی رہنے والی 54 سالہ جلیئن گبنز آٹھ دن قید کی سزا کاٹ چکی تھیں جب سوڈان کے حکمران عمر البشیر نے ان کی باقی ماندہ سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ واپس پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صدمے کی حالت میں ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جیل میں ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا اور ہر کوئی ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا۔ جلیئن گبنز جب لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر پہنچیں تو ان کے بیٹے نے ان کا استقبال کیا۔ وہ برطانوی دارالامراء کی مسلم ارکان لارڈ نذیر احمد اور بیرونس وارثی کے ساتھ براستہ دبئی لندن پہنچیں۔ سوڈان سے روانگی سے پہلے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر کسی کی دل آزاری نہیں کی۔ انہوں نے کسی کے مذہبی جذبات کو پہنچنے والے آزار پر معذرت چاہی ہے۔ برطانیہ میں جلیئن گبنز کی لوکل رکن پارلیمنٹ لوئیز ایلمین نے ان کی واپسی کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان قید کی سزا ہونی ہی نہیں چاہیے تھی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اصل واقعہ بہت ہی معصوم طرح کا واقعہ تھا اور اسے ایک معمولی غلطی سمجھا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو سیاق و سباق سے ہٹا کر بہت اہمیت دی گئی اور یہ ایک بہت ہی تشویشناک شکل اختیار کر گیا جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔ بشکریہ بی بی سی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| قید, لندن, نفرت, مکمل, معذرت, الزام, بچوں, جیل, جرم, دل, دبئی, شہر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی | عدنان دانی | کھیل اور کھلاڑی | 10 | 06-08-10 04:35 PM |
| عمران نذیر،رانا نوید کی ٹیم میں واپسی | محمدعدنان | کرکٹ | 8 | 29-07-09 10:02 AM |
| آسٹریلیاکیخلاف سیریزکیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان،شعیب اختر کی واپسی | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 06-04-09 10:12 PM |
| ٹیم کا اعلان، محمد آصف کی واپسی | محمدعدنان | کرکٹ | 0 | 15-04-08 12:45 AM |
| جنوبی افریقی ٹیم نے واپسی کا روٹ تبدیل کرلیا، کراچی کے بجائے لاہور سے وطن روانہ ہونگے | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 26-10-07 10:18 AM |