واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-07, 03:20 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز

تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز

اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات میں کسی خاص سیاست دان یا سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کریں گے تمام سیا سی جماعتوں کو برابر کے مواقع دیئے جا رہے ہیں سوات میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور عسکریت پسندوں کے دہشت گردوں سے رابطوں کے حوالے سے اہم شواہد بھی ملے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدرپرویز مشرف سے انتہائی تندوتیز سوالات کا تحمل مزاجی جواب دیا۔ملکی صورت حال پر صدر مشرف نے کہا کہ ایک ہفتہ بعد ملک سے ایمر جنسی اٹھا لی جائے گی اور عبوری آئینی حکم ختم کر دیا جائے گا ایمر جنسی کے نفاذ کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے سوات آپریشن کے حوالے سے صدر نے کہا کہ یہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے عسکریت پسندوں کے بڑے بڑے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں کئی کو ہلاک کیا گیا ہے اور عسکریت پسندوں کے بڑے اہم دہشت گردوں سے رابطوں کے حوالے سے ثبوت بھی ملے ہیں جن کی تفصیلات وہ نہیں بتا سکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد میں لڑ رہا ہے اور ہم اس جنگ میں کسی بھی دوسرے ملک سے بڑھ کر کردار زیادہ ادا کیا ہے اور قربانی بھی ہم نے زیادہ دی ہے۔اس لئے ہم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں کسی خاص سیاست دان یا کسی سیاسی جماعت کی سائیڈ نہیں لے رہے ان کے لئے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں اور سب کو برابر کے مواقع دیئے جارہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں آئیں اور انتخابی عمل میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات صاف و شفاف اور منصفانہ انعقاد میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے غیر ملکی مبصرین بھی انتخابات کا جائزہ لے سکتے ہیں انہیں ہم تمام سہولیات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی انتخابات میں اپنی اکثریت ثابت کر دے گی اسے حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی ۔دریں اثناء اسلام آباد سے اے پی پی کے مطابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ قومی تعمیر میں تعلیم اہم کردار کی حامل اور تمام سطحوں پر ترقی کا بنیادی جزو ہے اورحکومت تعلیم کو اولین ترجیح دیئے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو پاک آسٹریا انجینئرنگ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی پراجیکٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ا اس موقع پر آسٹریا کے وزیر برائے سائنس و تحقیق ڈاکٹر جوہانس ہین نے منصوبے میں ذاتی دلچسپی اور تعاون پر صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سالانہ پانچ ہزار طالب علموں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے پاکستان میں خطیر سرمایہ کاری بھی لائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نیوز, موقع, منصوبہ, آپریشن, اسلام, تعلیم, جواب, حکم, حال, خلاف, سیاست, سائنس, صاف, صدر, صدرپرویز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ھارون اعظم سیاست 7 10-05-10 11:46 PM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 03:26 AM
انتخابات 2008 حکومتی مشینری کسی جماعت کیلئے استعمال نہ کی جائے،صدر پر ویز کی گور نر وں اور وزرائے اعلیٰ کو ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 12:45 PM
ایمر جینسی لگا کر قومی مقاصد حاصل کئے،احتجاجی سیاست بالکل نہیں کر نے دینگے،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 16-12-07 09:45 AM
بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 06:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger