| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان اور امریکہ کا دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق
امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور اسے خود مختار دیکھنا چاہتا ہے، آپ کو آپ کے بچوں کے حوالے سے جانتا ہوں، امریکی صدر جمہوریت کیلئے عالمی برادری کی مدد پر شکر گزار ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات آئندہ بڑھیں گے، صدر آصف علی زرداری کی امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران گفتگو نیو یارک (پاک نیٹ) پاکستان اور امریکہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور خطے اور دنیا کے امن کیلئے مل کر کوشش کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور وہ اسے خود مختار دیکھنا چاہتا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کے روز یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کے ہم منصب صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقا ت میں دو طرفہ تعلقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور اقتصادی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری کے وفدمیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی، محمود درانی، وزیر اطلاعات شیری رحمان، مشیر داخلہ رحمان ملک شامل تھے۔ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو اور ملاقات کے دوران صدر بش نے آصف علی زرداری سے بینظیر بھٹو کی شہادت اور میریٹ ہوٹل کے واقعے اور اس میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے اور ہماری دوستی بہت پرانی ہے۔ صدر بش نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور اسے خود مختار دیکھنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمارا ایک اہم اتحاد ی ہے۔ اس کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے آصف علی زرداری سے کہاکہ وہ خود مختاری کے حوالے سے آپ کے موقف کو مانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں اضافہ ہو ۔ امریکی صدر بش نے صدر آصف علی زردار ی سے کہاکہ وہ ان کو ان کے بچوں کے حوالے سے جانتے ہیں جبکہ امریکی صدر نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ کے پاکستان کی سالمیت کے حق اور ملکی تحفظ کےلئے خود مختاری کے فرائض کے حوالے سے الفاظ انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید گہرے ہوں ہم اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ کس طرح خوشحالی بکھیرنے کےلئے پاکستان کی کس طرح مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ہمارے دوست اچھی زندگی گزاریں ہم اپنے دوست ممالک میں اقتصادی خوشحالی چاہتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات پر بھی بات ہو گی ۔ امریکی صدر بش نے کہا کہ ہمیں میریٹ بم دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ہے اور ہم اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کےلئے جمہوریت ہی جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل مل کر حل کریں گے۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ جمہوریت کیلئے عالمی برادری نے پاکستان کی مدد کی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے مسائل بہت سنگین ہیں مگر ہم انہیں مل کر حل کرلینگے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات آئندہ اور بڑھیں گے۔ صدر آصف زرداری نے کہاکہ بینظیر بھٹو ملک میں جمہوریت چاہتی تھیں پاکستان اور امریکہ دنیا کے امن کیلئے مل کر کام کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام جمہوریت پسند ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ کراچی ، معاشی حالات کے ستائے 2 بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی کراچی (پاک نیٹ) معاشی حالات کے ستائے 2 بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح قائدآباد کے علاقے مسلم آباد میں رہائش پذیر 2 بچوں کے باپ 40 سالہ طارق کی پھندہ لگی لاش اس کے کمرے سے ملی ، پولیس کے مطابق طارق 2 بچوں کا باپ تھا اور اپنے معاشی حالات سے کافی تنگ تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ اسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کے باعث مسلمان پسماندہ ہیں‘سعودی وزیرداخلہ مدینہ منورہ (پاک نیٹ ) سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کے باعث مسلمان پسماندگی، اخلاقی زوال اور انتہاپسندی کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز نائف انٹرنیشنل پرائس برائے سنت و عصری اسلامی علوم کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلامی سکالروں اور دانشوروں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کے باعث مسلمان پسماندگی، انتہاء پسندی اور اخلاقی زوال کا شکار ہیں۔ شہزادہ نائب نے علماء کرائم، سکالروں اور دانشوروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قرآن اور سنت کے حقیقی معنوں اورمفہوم پر زور دیں اور اسلامی قانون کے حقیقی ماخذ کی غلط تشریحات سے گریز کیا جائے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے پشتون پیس فورم کے تحت احتجاجی ریلی لندن (پاک نیٹ ) عالمی یو م امن کے موقع پر پشتون پیس فورم ( پی پی ایف ) کے تحت افغانستان اور پاکستان کے پشتون علاقوں میں جاری جنگ کیخلاف برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے اقوام متحدہ ،برطانیہ ،اور عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ افغانستان ،فاٹا اور سرحد میں امن و استحکام کیلئے پختونوں کی سماجی و سیاسی قیادت کو شامل اور انہیں اختیار دے کرقابل عمل حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ریلی میں ’’سٹاپ دی وار ‘‘سمیت زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت۔ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ 2010 کو باچا خان اےئر آف گلوبل پیس کا نام دیاجائے جبکہ اس عمل سے فلسفہ امن زندہ ہوجائیگا اور یہ نہ صرف پاک افغان ممالک کے پشتون علاقوں میں استحکام کا سبب ہوگا بلکہ علاقائی اور عالمی سیکورٹی کو بھی فروغ ملے گا۔ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دو گھنٹے تک جاری رہی اور شرکا نے متفقہ طور پر ایک ڈرافٹ قرارداد منظور کی جسے حکومت برطانیہ کے حوالے کیا جائیگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ افغان تنازع کی وجہ سے پشتونوں کو شدت پسند اور دہشت گردوں کے طور پر سامنے لایا جارہاہے جس کی وجہ نمائندہ میڈیا کا نہ ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری جان لے کہ پشتون نہ صرف جنگ کے ہیرو ہیں بلکہ امن اور عدم تشدد کے بھی ہیرو ہیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ افغانستان کے صوبے قندھار کے گورنر اور پولیس سربراہ بم دھماکے میں جاں بحق قندھار (پاک نیٹ) افغانستان کے صوبے قندھار کے گورنر اور پولیس سربراہ بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے گورنر عامر محمد اور پولیس سربراہ اسد اﷲ خان ایک ہی کار میں سپن بولدک کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ سپن بولدک پولیس کے مطابق قندھار صوبے کے گورنر اور پولیس سربراہ پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں ان کا ڈرائیور اور ایک محافظ بھی ہلاک ہوگیا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ اسلام آباد میںبرطانوی سفارتخانے نے ویزاآپریشن معطل کردیا اسلام آباد (پاک نیٹ) میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد برطانیہ نے اسلام آباد میں ویزا آپریشن معطل کردیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سفارتخانے نے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویزا آپریشن معطل کردیا ہے اور ویزے کے لئے نئے پاسپورٹ دینا بند کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی سروس معطل کی تھی۔ میریٹ بم دھماکے میں 60 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ فدائین اسلام نامی تنظیم نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ میریٹ بم دھماکے میں جمہوریہ چیک کے سفیر سمیت پانچ غیر ملکی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام کا جائزہ لینے کیلئے سلامتی کونسل کا بین الوزارتی اجلاس بلایا جائے‘ سعودی عرب نیویارک (آپاک نیٹ) سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام کے حوالے سے فوری طور پر سلامتی کونسل کا بین الوزارتی اجلاس طلب کیا جائے۔ سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی کونسل کے صدر کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ معاملہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اس سلسلے میں بلا تاخیر اجلاس بلائیں۔ قاہرہ میں منعقد ہونے والی عرب بین الوزارتی کانفرنس میں سعودی عرب کے نمائندے پرنس سعود نے الزا عائد کیا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں تعمیراتی عمل کو تیز کرکے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ بین الوزارتی اجلاس بلانے کا مطالبہ فلسطینی صدر محمود عباس کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے‘ سلامتی کونسل مزید نیٹو فورسز کی تعیناتی کے حق میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور نیویارک (پاک نیٹ) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے افغانستان میں مزید نیٹو فوجیوں کی تعیناتی کے حق میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرلی ہے تاہم دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کا شدید نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ واضح رہے افغان صدر حامد کرزئی کئی بار یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ شہریوں کی ہلاکت سے گریز کیا جائے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ پشاور میں افغان قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی کو اغواء کرنے کی کوشش پشاور(پاک نیٹ )افغان قونصلیٹ کے کمرشل قونصلر نورمحمد کو اغوا کرنے کی کوشش نا کام بنا دی گئی ۔اطلاعات کے مطابق پشاور میں افغان قونصلیٹ کے کمرشل قونصلر نورمحمد کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ افغان کمرشل قونصلر نے پشاور کے تھانہ تہکال میں درخواست دی ہے کہ انہیں اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور اس لیے فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ سی سی پی او پشاور نے واضح کیا ہے کہ افغان کمرشل اتاشی کے اغوا کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔انھوں نے کہا کہ منگل کے روز افغان کمرشل اتاشی نور محمد اور پشاور کے ایک رہائشی کے درمیان گاڑیوں کے اوورٹیک کرنے کے مسئلے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر افغان سفارتکار نور محمد نے تہکال تھانے میں درخواست جمع کر ائی کہ انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ہے لہذا انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مغوی افغان سفیر عبدالخالق فراحی کے بارے میں تاحال کوئی معلومات حاصل نہ ہوسکیں پشاور(پاک نیٹ)پشاور سے گزشتہ روزاغواء کئے گئے افغان سفیر عبدالخالق فراحی کے بارے میں تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں جبکہ ابھی تک کسی گروپ نے ان کے اغواء کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔ذرائع کے مطابق افغان سفیر کی بازیابی کیلئے تمام تر ممکنہ کوششیں جاری ہیں ۔خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ان کے اغواء کے بعد ایجنسی کے تمام علاقوں میں متعدد چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی تھیں۔پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا کہ افغان سفیر کو خیبر ایجنسی منتقل نہیں کیا گیا ۔کچھ ذرائع کے مطابق افغان سفیر کو مہمند ایجنسی یا پھر وزیرستان منتقل کیا جا سکتا ہے کیونکہ انہیں جس علاقے سے اغواء کیا گیا وہاں سے براستہ ملاگوری شلمان خیبر ایجنسی یا براستہ ورسک مچنی باآسانی مہمند ایجنسی منتقل کیا جا سکتا ہے جبکہ خیبر ایجنسی سے ہوتے ہوئے اورکزئی ایجنسی کے راستے انہیں وزیرستان بھی منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ ادھرمغوی افغان سفیر عبدالخالق فراحی کی بازیابی کیلئے پشاور پولیس کے مستعد افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس نے مختلف خطوط پر ان کے اغواء کی تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے انچارج ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف عالم ہونگے جبکہ ٹیم میںاغواء کے کیسوں کے حوالے سے انتہائی تجربہ کار ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام محمد کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔تفتیشی ٹیم نے مغوی سفیر کی بازیابی کیلئے مختلف خطوط پر تفتیش شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ اس ضمن میں جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائینگی۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ رمضان المبارک میں قبائلی علاقوں میں آپریشن تشویشناک ہے‘مولانا فضل الرحمان مشیرداخلہ نے جنگ بندی کاوعدہ کیا لیکن وہ پورانہیں ہوا‘حکومت کے ساتھ ملکی حالات بہتربنانے اورمسائل کے حل کیلئے رحمان ملک میریٹ ہوٹل خودکش حملے کے دوران سیکیورٹی کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کریں ‘مسئلہ کشمیر کے باوقار حل کیلئے کوشش کریں گے ‘جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ کا پریس کانفرنس سے خطاب اسلام آباد(پاک نیٹ) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)اورکشمیر بارے خصوصی کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں قبائلی علاقوں میں آپریشن تشویش ناک ہے۔مشیرداخلہ نے جنگ بندی کا وعدہ کیا لیکن وہ پورا نہیں ہوا۔حکومت کا ساتھ ملکی حالات بہتربنانے اورمسائل کے حل کیلئے دیا۔مشیر داخلہ میریٹ ہوٹل میں خودکش حملے کے دوران سیکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کریں۔کشمیر کمیٹی کے ممبران سے مشاورت کرکہ مسئلہ کشمیر باوقار حل کیلئے کوشش کرینگے۔کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی عمل ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رمضان کے دوران قبائلی علاقوں میں آپریشن تشویش ناک ہے۔مشیر داخلہ نے وعدہ کیاتھا کہ رمضان المبارک میں فائر بندی ہوگی لیکن اس پرکوئی عمل نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ میریٹ ہوٹل میں خودکش حملے کے دوران سیکیورٹی کی ناکامی تھی مشیرداخلہ کوچاہیئے کہ وہ اپنی ناکامی کی ذمہ داری قبول کریں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشیر داخلہ کا یہ بیان کے میریٹ ہوٹل میں افطارڈنرکا پروگرام تھا جوکہ آخری وقت تبدیل کیاگیا جھوٹ ہے ایسا کچھ نہیں ہوٹل کی انتظامیہ نے بھی کہہ دیاہے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی بکنگ نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کوایسے بیانات سے گریز کرناچاہیئے۔ جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات سے انہوں نے کبھی انکارنہیں کیاہم نے امن امان کیلئے ہروقت اپنا تعاون پیش کیا۔جب ہم اپوزیشن میں تھے اس وقت بھی ہم نے پیشکش کی تھی آج تو ہم حکومت میں شامل ہیں ہمیں بتایاجائے کہ ہمیں کیاکرنا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے حکمت میں شامل ہونے کافیصلہ مسائل کے حل میں ملک کے حالات بہتربنانے کیلئے کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشتگردی سمیت تمام معاملات پارلیمنٹ میںلائے جائیں اورپارلیمنٹ کے ذریعے تمام ایشوز حل کئے جانے چاہیئے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میریٹ ہوٹل خودکش حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئے اورہربات سامنے آنی چاہیئے کہ حملہ آور کانشانہ صرف میریٹ ہوٹل ہی کیوںتھا۔کشمیرکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کشمیرکمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے اس کے باوقار حل کیلئے کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ میریٹ ہوٹل کے عقب والا پلاٹ الاٹ کیا جائے ورنہ تعمیر و مرمت روک دیں گے، صدر الدین ہاشوانی اسلام آباد ( پاک نیٹ) میریٹ ہوٹل کے مالک صدر الدین ہاشوانی نے کہا ہے کہ میریٹ ہوٹل کے پیچھے والا پلاٹ پارکنگ کےلئے الاٹ کیا جائے بصورت دیگر ہوٹل کی دوبارہ تعمیر و مرمت روک دی جائے گی۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی پارکنگ کےلئے ہوٹل کی بیک سائیڈ پر واقع خالی پلاٹ دیا جائے کیونکہ خالی پلاٹ کی وجہ سے ہوٹل غیر محفوظ ہے جس سے مستقبل میں مزید سنگین واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ہوٹل کے عقب میں واقع خالی پلاٹ ہوٹل انتظامیہ کو الاٹ نہ کیا تو دوبارہ تعمیر و مرمت کا کام روک دیا جائے گا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ وفاقی دارالحکومت میں برطانوی سفارتخانے کے ویزا درخواستیں وصول کرنے کے مراکز بند، برٹش ایئرویز کی پروازیں غیر معینہ مدت تک ملتوی > اسلام آباد (پاک نیٹ) وفاقی دارالحکومت کے میریٹ ہوٹل پر خود کش حملے کے بعد برطانوی سفارتخانے نے ویزا درخواستیں وصول کرنے کےت مراکز بند کر دیئے ہیں جبکہ برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے اسلام آباد سے ہیتھرو لندن کیلئے اپنی تمام پروازیں غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانوی سفارتخانے کے ویزا آفس نے ویزا درخواستیں وصول کرنے کے مراکز بند کر دیئے ہیں جبکہ برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے اس خبرکی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ کھلا ہے اور دیگر تمام معاملات معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں تاہم انہوںنے یہ تصدیق کی کہ سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد ویزا آفس دوبارہ کھول دیا جائیگا ۔ دریں اثناء برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ سفارتخانہ اور ویزہ آفس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب برطانوی فضائی کمپنی نے پاکستان میں اپنی پروازیں غیر معینہ مدت تک کیلئے موخر کر دی ہیں اور کہا ہے کہ ایسا اقدام سیکورٹی کی وجوہات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ برٹش ایئرویز کے ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر برٹش ایئرویز نے غیر معینہ مدت تک کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن ، سٹاف اور کسٹمرز کی سلامتی اور تحفظ برٹش ایئر ویز کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے تاہم اب مجبوری کے باعث ایسا کرنا پڑ ا ہے۔ امید ہے جلد ہی مسافروں کو اچھی خبر ملے گی۔ ترجمان کے مطابق جن کسٹمر نے ٹکٹس بک کرا رکھے ہیں وہ 051-5568608 اور 051-5768953 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ تک ہفتے میں 6 چلاتی ہے جس میں ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ برٹش ایئرویز کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں مسافروں کیلئے پرکشش اور سستے کرایوں کا پیکج بھی متعارف کرایا گیا تھا جس میں مسافر 14 سے 30 دن قبل ٹکٹ حاصل کرکے کم کرایے اور بہتر سہولیات کے تحت برطانیہ جا سکتے تھے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ پنجاب حکومت میں اپنا حصہ لینگے ،راجہ ریاض ،کوئی شیئر طے نہیں ،رانا ثناء اللہ لاہور (پاک نیٹ) پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت میں اپنا پورا شیئر لیں گے جبکہ ن لیگ کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئی شیئر طے نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ کہ ان کی ترقیاتی فنڈز،منصوبوں اور ملازمتوں کے بارے میں شکایات ہیں جو ایک دو ملاقاتوں میں طے ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ کسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات پر ان کی سرزنش نہیں کی انھوں نے قیادت کے حکم پر یہ ملاقات کی تھی۔رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض کل پکی باتیں کر رہے تھے آج میڈیا کے سامنے کچی پکی کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ان سے پکی بات کرنے کا کہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مرکز کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ راولپنڈی ، نانبائیوں کی ہڑتال ختم ،روٹی دو روپے پر فروخت کرنے پر اتفاق راولپنڈی (پاک نیٹ) راولپنڈی میں نان بائیوں نے ہڑتال ختم کرتے ہوئے روٹی کی قیمت فروخت دو روپے مقرر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ضلعی حکومت سے مذاکرات کے بعد نان بائی 100 گرام وزن کی روٹی دو روپے میں فروخت کریں گے۔ ڈپٹی ڈسٹرک افسر ریونیو راول پنڈی احمد ارشد وڑائچ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ پنجاب حکومت پنجاب بھر کے تندورں پر آٹے کا0کلو کاتھیلا اڑھائی سو میں فروخت کر رہی ہے۔ گیس کی فراہمی بھی رعایتی نرخوں پر کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود راول پنڈی میں تندوروں پر روٹی 4 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی ، جس پر ضلعی حکومت نے کریک ڈاون کر کے 300 سے زائد نان بائیوں کو گرفتار کیا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ گوجرانوالہ پولیس بیوی کو آگ لگاکر قتل کرنے والے شوہر سمیت دیگر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی پولیس ملزمان کیساتھ مل گئی‘ انسانی حقوق کی تنظیمیں بہیمانہ قتل میں انصا ف کے حصول اور حق کی جنگ میں ملزمان کو کیفر کردار تک لے جانے میں مدد کریں‘مقتولہ کی والدہ کی صحافیوں سے گفتگو گوجرانوالہ (پاک نیٹ)گوجرانوالہ پولیس ملزمان کیساتھ مل گئی، بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگانے والے شخص سمیت دیگر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی محمد علی نے اپنے ساتھیوں سے مل کر اپنی بیوی کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقع کی رپورٹ گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ ٹائون میں درج کرائی گئی تاہم اس پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہو سکا۔مقتولہ آمنہ بی بی کی والدہ مسماۃ رضیہ بی بی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا یا کہ ان کی بیٹی کی شادی محمد علی ولد محمد اسلم سے ہوئی تھی جو اس سے ہر وقت ناروا سلوک کرتا تھا اور زدو کوب کرتا رہتا تھا۔ اور طعنے دیتا رہتا تھا اور آخر کار ایک دن اس نے اپنے والد اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر کا دروازہ بند کرکے میری بیٹی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی ہم وہاں پہنچے تو ہم نے دیکھا تو وہ آگ میں جل رہی تھی اور چیخ رہی تھی ہم نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن اتنی دیر میں اس کا جسم جھلس چکا تھا۔ رضیہ بی بی نے کہاکہ ہم نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی ہے اور انہوںنے پولیس کو بھاری رشوت دی ہے۔ رضیہ بی بی نے کہاکہ ان کی بیٹی کی زندگی تباہ ہو گئی ہے جبکہ ملزمان دھندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس ان کو پوچھ بھی نہیں رہی اور جان بوجھ کر ان کو گرفتار نہیں کر رہی ۔ انہوںنے مشیر داخلہ رحمان ملک ، صدر مملکت آصف علی زرداری ، اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ آیندہ کوئی بھی خواتین کے ساتھ اس قسم کا ظلم و تشدد کرنے کے بارے میں سوچ ہی نہ سکے۔ رضیہ بی بی نے اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آگے آ کر اس بہیمانہ قتل میں انصا ف کے حصول کیلئے ان کا ساتھ دیں اور حق و انصاف کی جنگ میں ملزمان کو کیفر کردار تک لے جانے میں ان کی مدد کی جائے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ بھارت، کلکتہ ریلوے اسٹیشن سے دھماکہ خیزمواد بر ا مد 7کلکتہ(پاک نیٹ)بھارتی پولیس نے کلکتہ کے ہوڑا ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ خیزمواد سے بھرا بیگ برآمد کرلیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کلکتہ پولیس نے پلیٹ فارم نمبر اکیس پر تلاشی کے دوران ایک بارود سے بھرا ہوا بیگ برآمد کیا جس کو بعد میں ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس موقع پر بلا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ٹرین کی سامان والی بوگی میں رکھا گیا تھا جس کا مقصد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا تھا۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے جگہ جگہ تلاشی شروع کردی ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ صدر آصف زرداری کی ایرانی اور فرانسیسی صدر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال نیویارک (پاک نیٹ ) صدر آصف علی زرداری سے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور المی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز یہاں صدر آصف علی زرداری سے ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد اور فرانس اور صدر نکولس سرکوزی نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، بھارت کا الزام جموں ( پاک نیٹ) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان ایس ڈی گوس وامی نے بتایا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز ایک بار پھر فائر بندی کی سنگین خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے گزشتہ دو دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کی در اندازی کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔ بھارتی آرمی کے ترجمان نے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر الزام عائد کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کی در اندازی کرنے کےلئے مدد فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اس پر حکومت پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے تاہم دوسری طرف سے ابھی اس حوالے سے کوئی ردعمل سانے نہیں آیا۔ ایس ڈی گوس وامی نے بتایا کہ مقامی ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے تاہم فوج اس بات کی تصدیق نہیں کر سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جن میں ایک اتوار اور دوسرا پیر کے روز ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ سنگھ زرداری سے ملاقات کے دوران سرحد پار دہشت گرد کارروائیاں روکنے کےلئے واضح الفاظ میں بات کریں، بھارتی جتنا پارٹی ممبئی ( پاک نیٹ) بھارتی جنتا پارٹی نے وزیراعظم من موہن سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی صدر آصف علی زرادری سے اپنی ملاقات کے دوران سرحد پار دہشت گرد کارروائیاںروکنے کےلئے واضح الفاظ میں بات کریں وگرنہ اعتماد سازی کے تمام اقدامات روکنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بھارتی جنتا پارٹی کے صدر راجنات سنگھ نے یہا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے مطالبہ کیا کہ وہ نیویارک میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات کے دوران ان پر واضح کر دیں کہ سرحد پار ہشت گردی کو جلد از جلد روکا جائے وگرنہ فوری طور پر اعتماد سازی کے تمام اقدامات بند کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ من موہن سنگھ کو چاہیے کہ وہ پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو اپنی ملاقات کے دوران اس بات پر قائل کریں کہ وہ سرحد پار دہشت گرد کارروائیوں میں بھر پور مدد فراہم کریں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
’دہشتگردی، حکومتی پالیسی مبہم‘
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر سابق وزراءِ داخلہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسندی پر قابو پانے کے لئے حکومت کی موجودہ پالیسی غیر واضح ہے۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا آغاز سات برس قبل کیا گیا جس میں پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دینے کا عزم کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں موجود انتہا پسندوں کا قلع قمع کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ پچھلے سات سال کے دوران پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف کارروائیاں کی جاتی رہیں اور ملک میں اس کا ردعمل بم دھماکوں کی صورت میں سامنے آتا رہا اور ان واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے علاوہ معصوم شہریوں کو بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔ گزشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کاعزم کررکھا ہے اور مشیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں موجود شدت پسندوں کو چن چن کر نشانہ بنائے گی۔ سابق وزیرِ داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی پچھلی حکومت کی پالیسی کا تسلسل ہے اور اس میں کوئی خاص فرق دیکھنے میں نہیں آتا تاہم کچھ ابہام ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بعض اتحادی کہتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں جبکہ مشیرِداخلہ کا کہنا ہے کہ بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیٹ طیارے جس طرح سے استعمال ہورہے ہیں اس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہورہا ہے جو زیادہ خطرناک ہے مثلاً باجوڑ سے تقریباً چار لاکھ لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں، سوات میں آپریشن کا یہ چھٹا مہینہ ہے اور شدت پسندی کم ہونے کے بجائے مزید پھیلتی جارہی ہے۔ جس وقت امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کرتے ہوئے افغانستان پر حملہ کیا اور پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے شدت پسندی کے خلاف اپنی پالیسی ترتیب دی اس وقت لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر وزیرِ داخلہ تھے۔ وہ پچھلے اور موجودہ دور کا جائزہ لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کے زمانے میں ایکشن تو ہوتے رہتے تھے اور امریکی میزائل اور گولے بھی پاکستان کی حدود میں گرتے رہتے تھے لیکن غیر ملکی زمینی فوج اس جمہوری دور میں پہلی مرتبہ ملکی حدود میں داخل ہوئی ہے جس میں امریکی کمانڈو ایکشن کے دوران معصوم جانیں ضائع ہوئیں جن میں عورتیں اور بچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے اقدامات میں جس قدر شدت اب آئی ہے وہ پچھلے دور میں نہیں تھی۔ ان کے بقول پہلے شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات بھی کیے گئے، جرگے بھی کیے گئے لیکن کچھ عرصے بعد کیے گئے وہ فیصلے ناکام ہوجاتے تھے اور پھر وہی کام شروع ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے ان تمام حقائق کو دیکھتے ہوئے غالبا صدر آصف علی زرداری کی سوچ یہ ہی لگتی ہے کہ پاکستان میں شدت پسندی کے باعث جو حالات پیدا ہوئے ہیں تو اب انتہا پسندی کو طاقت سے ہی نمٹا جانا چاہیے۔ سابق وزیرِ داخلہ فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ چھ ماہ گزرجانے کے باوجود حکومت کی پالیسی اب تک غیر واضح ہے۔ فیصل صالح حیات نے کہا کہ ’اس حکومت کو برسرِ اقتدار آئے چھ ماہ ہوچکے ہیں لیکن اب تک یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ان کی پالیسی ہے کیا، اس حکومت کی پالیسی کی کوئی سمت ہی نہیں ہے، چھ ماہ کے دوران باجوڑ، باڑہ، سوات اور جنوبی وزیرستان میں جو بھی اقدامات کیے گئے ہیں وہ سطحی نوعیت کے تھے‘ ان کے بقول ان اقدامات کی ذمہ داری نہ حکومت خود اپنے سر لینے کو تیار ہے اور نہ ہی فوج یا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ڈالنے کے لئے تیار ہے تو یہ ہی وجہ ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے قوم اس ابتر صورتحال کا سامنا کررہی ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فورم, فروخت, پولیس, پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, قرآن, چینل, نظر, منتقل, ممکن, مسائل, آج, آصف زرداری, اقوام متحدہ, امریکہ, بچوں, جھوٹ, خواتین, خودکشی, دھماکہ, زرداری, طالبان, علی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔ امریکہ | ھارون اعظم | خبریں | 0 | 25-02-11 08:31 PM |
| پروفیشنل لوگو بنائیں۔ | محمدخلیل | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 5 | 14-12-09 11:52 PM |
| پشاور میںہونے والے چند خوفناک دھماکے! | دل پشاور | خبریں | 0 | 09-10-09 02:56 PM |
| معلومات درکار ہیں۔ | مدثر محمود | طالب علموں کی بیٹھک | 2 | 15-09-08 03:28 AM |
| معالومات درکار ہیں۔۔ | مدثر محمود | طالب علموں کی بیٹھک | 1 | 25-08-08 08:31 PM |