واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تفتیشی ٹیپ ضائع کرنے کا اعتراف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-07, 01:41 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تفتیشی ٹیپ ضائع کرنے کا اعتراف

تفتیشی ٹیپ ضائع کرنے کا اعتراف

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کم از کم دو ایسے ویڈیو ٹیپ ضائع کیے جن میں القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں سے تفتیش کے مناظر موجود تھے۔
سی آئی اے کے مطابق یہ ٹیپ اس وقت ضائع کیےگئے جب دو برس قبل اس کے خفیہ حراستی پروگرام کے حوالے سے چھان بین کی جا رہی تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس بات کا انکشاف ایجنسی کے ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن نے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔ خط کے مطابق یہ ویڈیو ٹیپ سنہ 2002 میں بنائے گئے تھے اور یہ اس خفیہ حراستی اور تفتیشی پروگرام کا حصہ تھے جس کا آغاز القاعدہ کے رہنما ابو زبیدہ کی گرفتاری کے بعد ہوا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ویڈیو ٹیپس پر قیدیوں پر کیے جانے والے بہیمانہ تشدد کے ثبوت موجود تھے۔ سی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ ٹیپ خفیہ ایجنٹوں کی شناخت چھپانے کے لیے ضائع کیےگئے اور اس وقت تک ان کی انٹیلیجنس اہمیت بھی ختم ہو چکی تھی۔

ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن کے مطابق’ یہ ٹیپ سکیورٹی رسک تھے۔ اگر یہ کسی کے ہاتھ لگ جاتے تو ان سے اس پروگرام میں شریک سی آئی اے ملازمین کی شناخت ہو سکتی تھی اور انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو القاعدہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے ردعمل کے خطرے کا سامنا ہو سکتا تھا‘۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ویڈیو ٹیپس کے بارے میں تازےہ انکشاف سے ایک مرتبہ پھر سی آئی اے کی حراست میں مشتبہ افراد پر مبینہ تشدد پر بحث میں تیزی آ جائے گی جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا جا سکتا ہے کہ آیا سی آئی اے کے ایجنٹ عدالتوں اور صدارتی کمیشن سے معلومات چھانے کے مرتکب تو نہیں ہوئے۔

بشکرہ بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
شناخت, صدارتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عافیہ صدیقی کے اغواء کے متعلق انکشافات پر مبنی خفیہ ٹیپ موجو پاکستان میں دہشت گردی 5 17-02-11 04:32 PM
تیرے وعدوں کا میں نے اعتبار کیوں کیا سیپ گانے 0 22-12-10 11:20 PM
گھروالوں کی بات چیت جاننے کےلیے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کا حکم چیتا چالباز اخلاق و آداب 0 13-05-09 07:14 PM
فون کالز ٹیپ champion_pakistani خبریں 3 29-05-08 05:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger