واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تعلیم کی خبریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-08, 01:24 AM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تعلیم کی خبریں

تعلیم کی خبریں

دنیا کے بعض حصوں میں شرح خواندگی میں اضافے کی رفتار تشویشناک حد تک کم ہے۔ یونیسیف
اقوام متحدہ ……… دنیا کے بعض حصوں میں شرح خواندگی میں اضافے کی رفتار تشویشناک حد تک کم ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت یونیسیف کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ان پڑھ بالغ افراد کی تعداد میں 10 کروڑ کی کمی ہوئی لیکن ملینیئم ترقیاتی اہداف کے تحت 2015ء تک دنیا بھر میں شرح خواندگی کو 87 فیصد تک لے جانا طے کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں براعظم ایشیا کے جنوبی اور مغربی ممالک اور بعض افریقی ممالک میں شرح خواندگی میں اضافے کی رفتار تیز کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جن میں بعض غریب طبقہ کو تعلیمی سہولتوں کی فراہمی پر خاص طور پر توجہ دی جانی چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں موجود ناخواندہ بالغ افراد کی تین چوتھائی تعداد بنگلہ دیش، بھارت، چین، برازیل اور نائیجریا سمیت 15 ممالک میں مقیم ہے جبکہ ایسے افراد کی کل تعداد 77 کروڑ 40 لاکھ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ناخواندہ بالغوں کی ایک بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہے اور گذشتہ 3 سال کے دوران اس تناسب میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بالغوں میں شرح خواندگی میں اضافے کی رفتار یہی رہی تو 2015ء تک اس حوالہ سے 127 ممالک میں ملینیئم ترقیاتی اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ رپورٹ میں شرح خواندگی میں اضافے کی رفتار تیز کرنے کیلئے مٶثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
******************
عالمی ادارہ خوراک نے کمبوڈیا میں سکولوں کے طلباء کو ناشتے کی مفت فراہمی دوبارہ شروع کر دی
نوم پنھ ………اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے فنڈز کی فراہمی کے بعد کمبوڈیا میں لاکھوں سکول کے طلباء کو ناشتہ کی مفت فراہمی دوبارہ شروع کر دی۔ عالمی ادارہ خوراک کے جاری کردہ بیان کے مطابق کمبوڈیا میں اس وقت 1344 سکولوں کے 450000 طلباء کو ناشتے کیلئے چاول و دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں عالمی ادارہ خوراک نے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور فنڈز کی کمی کے باعث سکول کے طلباء کو ناشتے کی فراہمی مئی میں مجبوراً بند کر دی تھی۔ عالمی ادارہ خوراک کے ڈائریکٹر بریڈے بوسیٹو نے بتایا کہ عالمی برادری سے کی گئی اپیل کے جواب میں بہت سے ممالک نے ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے عطیات دئیے جس کے بعد کمبوڈیا میں سکول کے طلباء کو ناشتے کی مفت فراہمی ایک بار پھر بحال کر دی گئی ہے۔
******************
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
مفت, تعلیم, جواب, خواتین, رفتار, سال, سائنس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرٹیفکیشن اور انٹرنیٹ پر تعلیم کے متعلق مشورہ درکار یاسر عمران مرزا Computer Certifications 29 20-03-11 12:11 AM
سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا گلاب خان خبریں 16 08-01-11 05:53 AM
اٹلی میں مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ ابن جلال خبریں 0 19-09-08 01:07 AM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 11:24 AM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger