تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ذہنی نشوونما کے پروگرام ہونے چاہیں، پروفیسر غفور
تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ذہنی نشوونما کے پروگرام ہونے چاہیں، پروفیسر غفور
تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ذہنی نشوونما کے پروگرام ہونے چاہیں، پروفیسر غفور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام دوروزہ بک فیئر کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح داؤد کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد نسیم، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر غفور احمد اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعیم قریشی نے کیا۔ بک فیئر سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر محمد نسیم نے کہا کہ جمعیت طلبہ کی جانب سے بک فیئر کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے کہا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے طلبہ یونین سے پابندی ہٹا کر ایک بہترین قدم اٹھایا ہے، تمام طلبہ وزیراعظم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا طلبہ کو تعلیمی اداروں میں ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ایسے پروگرام کروانے چاہیں جس سے طلبہ کی ذہنی نشوونما ہوسکے اور طلبہ تعلیمی میدان میں ایک دوسرے سے آگے نکل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تعلیم کیلئے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا موجودہ حکومت سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں طلبہ کیلئے بہتر پالیسیاں ترتیب دے گی۔ کراچی بار کے جنرل سیکریٹری نعیم قریشی نے کہا کہ علم ایک ایسی قوت ہے جس کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکیں۔ تعلیمی ادارے ہی ہیں جو ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء ہی نہیں بلکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے عظیم سائنسدان پیدا کرتے ہیں۔ ناظم داؤد کالج عاطف علی شاہ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد طلبہ کی نظریاتی نشونما اور انہیں اسلام کے قریب لانا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|