واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بے نظیر کے قتل کی تحقیقات پر پیپلز پارٹی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، قاضی حسین احمد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-08, 08:13 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بے نظیر کے قتل کی تحقیقات پر پیپلز پارٹی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، قاضی حسین احمد

بے نظیر کے قتل کی تحقیقات پر پیپلز پارٹی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، قاضی حسین احمد

اسلام آباد( جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے لیکن تمام فیصلے آئین کی بجائے صدر کی مرضی سے کیے جاتے ہیں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے۔ عام انتخابات کا انعقاد فراڈ ہے، موجودہ سیٹ اپ کے تحت عام انتخابات منصفانہ اور صاف وشفاف نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں غیر ملکی صحافیوں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں قاضی حسین احمد نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اورہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی پالیسیاں اور ترجیحات بدلتی رہتی ہیں لیکن ہماری کشمیر پالیسی مستقل ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد فراڈ ہے کیونکہ حکومت نے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے آئین کے تحت چیئرمین سینیٹ کو نگران صدر ہونا چاہئے لیکن چیئرمین سینیٹ کو نگران وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے لیکن تمام فیصلے آئین کی بجائے صدر کی مرضی سے کیے جاتے ہیں۔ موجودہ سیٹ اپ کے تحت عام انتخابات کا صاف وشفاف انعقاد ممکن نہیں اس لیے اے پی ڈی ایم نے فراڈ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بش کی پالیسیوں نے پوری دنیا میں امریکا کو بدنام کیا اور پوری دنیا میں امریکا کو ناپسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تاریخ ہے کہ یہاں کے عوام غیر ملکی تسلط قبول نہیں کرتے، امریکا افغانستان میں ناکام ہوچکا ہے اورا پنی غلطیاں اور ناکامیاں دوسروں کے سرڈال رہا ہے۔ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے ایسی تحقیقات کی حمایت کرتی ہے جس کا مطالبہ پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, نیوز, موجودہ, ممکن, امیر, اسلام, اسلامی, بے نظیر, جواب, حل, خلاف, صاف, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی سے قربتیں بڑھ رہی ہیں، آئندہ سال الیکشن کا موسم شروع ہوجائے گا، شجاعت حسین گلاب خان خبریں 0 27-12-10 05:15 AM
پیپلز پارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میاں مٹھو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:03 AM
::: حکمراں زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے حالات خراب کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 01:32 PM
ق لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت میں اسٹیبلشمنٹ دو دھڑوں میں تقسیم عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 03:55 PM
ق لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت میں اسٹیبلشمنٹ دو دھڑوں میں تقسیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 09:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger