واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بے نظیر کا قاضہ ،عمران اور اسفند یار کو فون،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،اے این پی ،تحریک انصاف اور ن لیگ مشترکہ جدوجہد پر متفق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-07, 03:04 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بے نظیر کا قاضہ ،عمران اور اسفند یار کو فون،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،اے این پی ،تحریک انصاف اور ن لیگ مشترکہ جدوجہد پر متفق

بے نظیر کا قاضہ ،عمران اور اسفند یار کو فون،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،اے این پی ،تحریک انصاف اور ن لیگ مشترکہ جدوجہد پر متفق

لاہور / اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل/نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو نے منگل کے روز جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کئے اور ان کو حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کی پیشکش کی جس پر تینوں رہنماؤں نے بینظیر بھٹو کے اقدام کو سراہا اور حکمرانوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا جبکہ ن لیگ کے سربراہ نوازشریف نے بھی مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا ہے۔ان رہنماؤں نے جمہوریت، آئین اورعدلیہ کی بحالی اور متحدہ اپوزیشن کے قیام کے بارے میں اتفاق کیا اور یہ طے پایا گیا کہ نظربندی ختم ہونے کے بعد بینظیر بھٹو اور دونوں رہنماؤں میں اس سلسلے میں مزید مشاورت ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ اس وقت جنرل پرویز کی رخصتی ملک و قوم کیلئے نہایت ضروری ہے اور بینظیر بھٹو کا رابطہ کرنا بہت خوش آئند بات ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے بھی ٹیلیفون پر اسفند یار ولی سے بات چیت کی۔ بینظیر بھٹو کی قاضی حسین احمد اور اسفند یار ولی سے گفتگو میں ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں، نظربندی اور لانگ مارچ کے حوالے سے با ت چیت ہوئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے میڈیا کو بتایا کہ نوازشریف اور بینظیر بھٹو سے ٹیلیفون پر انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے ہمیں چاہئے کہ اپنے اندرونی اختلافات بھلا کر ملک و قوم کو جنرل پرویزکا متبادل فراہم کریں جس پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ نوازشریف اور بینظیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں الیکشن کے بائیکاٹ پر بات چیت نہیں ہوئی تاہم ان کا خیال ہے کہ آئین کے بغیر اور ایمرجنسی میں کیسے شفاف الیکشن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اے پی ڈی ایم کا حصہ ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل اے پی ڈی ایم کے مشورے سے طے کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو سے بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ہم فوجی حکومت کے خاتمہ اور آئین کی بحالی کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عبوری سیٹ اپ پر بات چیت آئین اور عدلیہ کی بحالی ہمارے مشترکہ مطالبات ہو سکتے ہیں۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ ایمرجنسی کے تحت ہونے والے انتخابات میں شرکت کا فیصلہ مل کر سکتے ہیں۔ سوات کی صورتحال حکومت کے قابو میں نہیں، حالات حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے۔ قاضی حسین احمد نے بینظیر بھٹو کی طرف سے افتخار محمد چوہدری کو ہی چیف جسٹس قرار دینے اور پرویز مشرف کو بطور صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف تسلیم نہ کرنے کے بیانات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پرویز مشرف کی رخصتی اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی بحالی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اشتراک عمل کیلئے مشترکہ نکتہ بن سکتی ہے۔ اس موقع پر قاضی حسین احمد نے بینظیر بھٹو سے سانحہ کارساز پر تعزیت کی اور متاثرین کے لواحقین کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا اورانہیں بتایا کہ منگل کو پشاور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ہر گلی کوچے میں مظاہرے کئے ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف زہریلی گیس اور چھروں والے شیل استعمال کئے ہیں۔ بہت سے کارکنان زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ بینظیر بھٹو نے اس وحشیانہ تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر ہی ان حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں آئندہ چند روز میں غیررسمی میٹنگ کا امکان ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی طرف سے انہیں پیغامات ملے ہیں لیکن وہ ابھی تک بینظیر بھٹو سے براہ راست بات چیت نہیں کر سکے ۔ گزشتہ روز”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنرل پرویز اورانکی ایمرجنسی کی موجودگی میں صاف اور شفاف انتخابات ممکن نہیں اور ریاستی مشینری کے بھرپور استعمال سے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی جائیگی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, نیوز, موقع, موجودہ, مقابلہ, ممکن, امیر, اسلام, اسلامی, بے نظیر, خوش, خلاف, خان, عمران, عمران خان, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بے نظیر کو دھاندلی کے ثبوت دینے سے چند گھنٹے پہلے قتل کیا گیا،پیپلز پارٹی خرم شہزاد خرم خبریں 0 02-01-08 09:24 AM
الیکشن لڑینگے،ن لیگ،اے این پی،بائیکاٹ کیا جائے گا،جماعت اسلامی ،تحر یک انصاف خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:35 AM
کراچی ،پیپلز پارٹی کے مظاہرے ،لیاری میں فائر نگ،2 بچے، ہلاک سیکڑوں گر فتار،پشاور میں ن لیگ ،پی پی کا مشتر کہ اجلاس عبدالقدوس خبریں 0 16-11-07 08:36 PM
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 03:05 PM
قومی اسمبلی :ایمرجنسی اور پی سی او کے حق میں قرار داد منظور،پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger