03-01-08, 09:31 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بے نظیر قتل کی تحقیقات کیلئے حریری طرز کے عالمی کمیشن کا قیام مشکل ہے،فرانسیسی وزیر خارجہ
بے نظیر قتل کی تحقیقات کیلئے حریری طرز کے عالمی کمیشن کا قیام مشکل ہے،فرانسیسی وزیر خارجہ
بے نظیر قتل کی تحقیقات کیلئے حریری طرز کے عالمی کمیشن کا قیام مشکل ہے،فرانسیسی وزیر خارجہ
راولپنڈی،اسلام آباد (جنگ نیوز)صدر پرویز مشرف سے فرانسیسی وزیر خارجہ برنارڈ کوشنر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جو محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان بالخصوص صدر پرویز مشرف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے انسداد میں پاکستان کیلئے اپنی حکومت کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں گہری دلچسپی رکھتیں ہے تاہم تاریخ کا فیصلہ کرنا پاکستان الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بینظیر قتل کیس کی تحقیقات کیلئے حریری طرز کے عالمی کمیشن کا قیام مشکل ہے۔صدر پرویز مشرف نے ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ برناڈ کوشنر نے فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کا ایک خط بھی حوالے کیا جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی المناک موت پر اظہار تعزیت اور پاکستان کی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف فرانس بلکہ یورپی یونین کی طرف سے بھی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر مشرف نے قومی المیہ کی اس گھڑی میں فرانسیسی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور فرانس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ کھڑے ہیں اور دونوں ممالک کو اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے اپنے وسائل کو یکجا کرنا چاہیے۔ صدر نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو بتایا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی سرکاری تحقیقات جاری ہیں، حکومت اس جرم کے مرتکب عناصر کو پکڑنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے انسداد کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات منصفانہ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد ہوں گے جس کیلئے غیر ملکی مبصرین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کیلئے ان کا وژن جمہوری عمل کے ساتھ وابستگی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا اور گزشتہ 7 برسوں کی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کا حامل ہے۔
|
|
|