05-01-08, 09:31 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بینظیر کے پیروکار صوبے نہیں وفاق کی سیاست کرتے ہیں، قائم علی شاہ
بینظیر کے پیروکار صوبے نہیں وفاق کی سیاست کرتے ہیں، قائم علی شاہ
بینظیر کے پیروکار صوبے نہیں وفاق کی سیاست کرتے ہیں، قائم علی شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے پیروکار پاکستان اور وفاق کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ علاقے یا صوبے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غلیظ پروپیگنڈا کررہے ہیں جس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا حکمران ایسا ماحول پیدا کررہے ہیں کہ لوگ ووٹ ڈالنے نہ آئیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی اور لوگ آئیں گے اور شہید بے نظیر بھٹو کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب پیپلزپارٹی سیکریٹریٹ میں پیپلزپارٹی کراچی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پیپلزپارٹی کراچی کے صدر راشد ربانی سیکریٹری رفیق انجینئر پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات سعید غنی بھی موجود تھے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہمارے احتجاج کی آڑ میں حکمران جماعتوں کے لوگوں نے لوٹ مار کی جس کا ثبوت ان کے گھروں سے برآمد ہونے والا لوٹا ہوا سامان ہے پیپلزپارٹی کے کارکن جھوٹے مقدمات سمیت حکمرانوں کے مظالم کا مقابلہ کرناجانتے ہیں اور ہم قانون کے دا ئرے میں رہتے ہوئے ان کا مقابلہ کریں گے۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کے لئے چار اصول دیئے تھے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے پانچواں اصول ”شہادت ہمارا راستہ ہے“ دیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریرٹی اطلاعات وقار مہدی نے اجلاس میں منظور کی جانے و الی چار قراردادیں پڑھ کر سنائیں۔
|
|
|