بینظیر کے قتل کی تحقیقات پاکستانی اداروں کو کرنی چاہئے، فضل الرحمن
بینظیر کے قتل کی تحقیقات پاکستانی اداروں کو کرنی چاہئے، فضل الرحمن
بینظیر کے قتل کی تحقیقات پاکستانی اداروں کو کرنی چاہئے، فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان (جنگ نیوز) متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بینظیر قتل کی تحقیقات پاکستانی اداروں کو کرنی چاہئے اور حکومت تحقیقات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو مکمل طور پر اعتماد میں لے۔ آٹے، بجلی اور گیس کا بحران سانحہ راولپنڈی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے پیدا کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات پاکستانی اداروں کو کرنی چاہئے۔ اس سلسلے میں دوسرے ملکوں سے مدد لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس قتل کے ٹھوس شواہد مٹا دیئے گئے ہیں۔ ایسے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کے مثبت نتائج آنے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کے سانحہ کارساز کے واقعہ کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ سے کروانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن اب بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ سے کروانے کی بجائے اقوام متحدہ سے کروانا چاہتی ہے۔ اس لئے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لے کر اس کیس کی تحقیقات کروانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی وفات پر ملک کے ہرشہری کو دکھ ہے لیکن اس کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کسی طرح جائز نہیں،انہوں نے کہا کہ بینظیر کی وفات کے بعد سندھ میں ہونے والے فسادات سے بینظیر کو فائدہ پہنچنے کی بجائے نقصان پہنچا ہے اور اس کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں تشدد اور انتہا پسندی کے رجحان کو ختم کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو قومی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا حکومت بینظیر بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں تذبذب کا شکار ہے۔ ایک طرف تو بغیر تحقیق کے بیت اللہ محسود کا نام لیا گیا جس کی بیت اللہ محسود کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی نے بھی تردید کی ہے۔ اس کے باوجود حکومت مغربی سرحدوں پر فوج جمع کرکے قبائلیوں کے خلاف آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے جو ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوگا اور اس سے ملک ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔اے پی پی کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انتخابات کا التوا ناپسندیدہ عمل ہے لیکن التواء پر تمام بڑی سیاسی پارٹیاں متفق ہیں۔تاہم بعض جماعتیں اندرونی رضامندی کے باوجود ظاہری طور پراسے تسلیم نہیں کررہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|