01-01-08, 11:23 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بینظیر پر فائرنگ اور دھماکا کرنے والوں کی شناخت پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
بینظیر پر فائرنگ اور دھماکا کرنے والوں کی شناخت پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
بینظیر پر فائرنگ اور دھماکا کرنے والوں کی شناخت پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
لاہور (جنگ نیوز) حکومت پنجاب نے 27 دسمبر بروز جمعرات کی شام لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے پی پی پی کی چیئرپرسن و سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو پر فائرنگ اور خود کش بم دھماکہ کرنیوالے دونوں افراد کی شناخت میں مدد دینے والوں کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی شام ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب جسٹس (ر) اعجاز نثار نے کہا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز نے دو افراد کے ویڈیو کلپس دکھائے ہیں جن میں سے ایک نے پستول تان رکھا ہے جبکہ دوسرا سفید چادر اوڑھے ہوئے ہے۔ جن کے بارے میں میڈیا کا موقف ہے کہ یہ لوگ محترمہ بینظیر بھٹو پر فائرنگ کرنے اور خود کش بم دھماکہ کرنے کے واقعہ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی ان دونوں افراد کی شناخت میں مدد دیگا اس کو مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے اور جو شخص دونوں میں سے کسی ایک شخص کی شناخت میں معاونت فراہم کریگا اسے فی کس 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں مبینہ حملہ آوروں کے بارے میں اطلاع دینے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور انہیں مکمل تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔
|
|
|