بینظیر تعاون نہ کریں تو موجودہ حکومت ختم ہوسکتی ہے،نواز شریف
بینظیر تعاون نہ کریں تو موجودہ حکومت ختم ہوسکتی ہے،نواز شریف
اسلام آباد(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ صدر جنرل پرویز سے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیں تاہم انہوں نے فوجی امداد میں کمی کے فیصلے کی مخالفت کی ۔ نواز شریف نے یہ بات ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو صدر جنرل پرویز مشرف سے تعاون نہ کریں تو موجودہ حکومت ختم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے جس کا فائدہ اسلامی عسکریت پسند اور انتہا پسند اٹھائیں گے نواز شریف نے بینظیر کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ جنرل پرویز سے سیاسی گفتگو اور معاملات ختم نہیں کر لیتیں تاہم اگر وہ جنرل پرویز کے ساتھ اپنے معاملات ختم کر لیتی ہیں تو وہ ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ وہ الیکشن سے پہلے پاکستان جانا چاہتے تھے مگر انہیں اجازت نہیں دی گئی اس کے برعکس بینظیر کو اجازت دے دی گئی انہوں نے اس صورت میں انتخابات کو ڈھونگ قراردیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|