واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-08, 11:20 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ

بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ

بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ



اسلام آباد (جنگ اسپیشل رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو کسی بھی دوسرے سیاسی لیڈر سے زیادہ سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔ ان کے سیکورٹی ایڈوائزر رحمان ملک نے حکومت سے جو بھی مانگا اس پر بات کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وہ جس بلٹ پروف گاڑی میں سفر کر رہی تھیں وہ ایک گھر سے بھی زیادہ محفوظ تھی اس لئے اس گاڑی میں بیٹھے کسی دوسرے شخص کو خراش تک نہیں آئی۔ اگر محترمہ بینظیر بھٹو سن روف کھول کر کارکنوں کے نعروں کے جواب میں ہاتھ ہلانے کے لئے نہ کھڑی ہوتیں تو وہ بھی دوسروں کی طرح محفوظ رہتیں اور قوم ایک قومی سانحے سے بچ جاتی۔ مخدوم امین فہیم نے کہاکہ محترمہ کے کہنے پر انہوں نے سن روف کو کھولا۔ وہ وزیراعظم کی مدیروں سے ملاقات کے بعد سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بریگیڈیئر جاوید اقبال چیمہ نے اپنی بریفنگ میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا بلکہ ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی۔ اس پر 7 ڈاکٹروں کے دستخط ہیں کہ یہ گولی کا زخم نہیں تھا۔ نہ بم کے کسی ٹکڑے سے زخم ہوا۔ یہ حقیقت ہے کہ دھماکے کے بعد آس پاس موجود چیزیں بہت دور تک اچھلتی ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کا جسم بھی اس شدت سے سن روف کے لیور سے جا کر ٹکرایا اس لئے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مدیران سے کہاکہ آپ اہل قلم ہیں۔ الفاظ آپ کا ہتھیار ہیں۔ ان کا صحیح استعمال آپ جانتے ہیں۔ ہم فوجی لوگ الفاظ کا استعمال صحیح نہیں کر سکتے۔ اگر کہیں ایسی بات ہو جائے تو آپ درگزر سے کام لیں۔ یہ المیہ بہت بڑا ہے جس سے قوم دوچار ہے۔ اسے چھوٹے چھوٹے مسائل میں نہ الجھائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سیکورٹی کے سلسلے میں ہم نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی تھیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کے اپنے کہنے پر ایک ایس ایس پی میجر (ر) امتیاز ان کی سیکورٹی کے مستقل انچارج تھے جو ہر جگہ ان کے ہمراہ جاتے تھے۔ مقامی انتظامیہ سے مل کر ان کے سفری پروگرام کے مطابق سیکورٹی کا انتظام کرتے تھے۔ چار موبائل گاڑیاں ان کے ساتھ چلتی تھیں۔ جہاں بھی وہ رہائش پذیر ہوتیں وہاں انہیں مکمل تحفظ دیا جاتا۔ ان کی طرف سے موبائل گاڑیوں، جیمرز، بلٹ پروف گاڑی، بلٹ پروف روسٹرم اور دوسری اشیاء کی فرمائش کی گئی۔ وہ سب ان کو ملیں۔ لیاقت باغ میں جلسے کی سیکورٹی پنجاب حکومت کی ذمہ داری تھی۔ انہیں بلٹ پروف روسٹرم فراہم کیا گیا۔ ہر شخص کو سیکورٹی گیٹ سے نکالا گیا۔ جلسہ گاہ کے چاروں طرف گارڈز دیئے گئے۔ بدقسمتی سے انہوں نے سن روف کھول کر ہاتھ ہلائے اور اسی لمحے یہ سانحہ ہوگیا۔ ان کی گاڑی بم پروف بھی تھی اور بلٹ پروف بھی۔ جلسہ اچھا ہوگیا تھا، سب خوش تھے، لیکن آخری لمحے میں سن روف کھولنے سے تمام حفاظتی اقدامات بے اثر ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم قانونی طور پر لازمی ہوتا ہے لیکن جب اتنی بڑی لیڈر کے اپنے اہل خانہ اور شوہر پوسٹ مارٹم سے منع کریں تو اس کا احترام کیا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی پنڈی نے آصف زرداری صاحب سے کہا تھا تو انہوں نے سختی سے منع کیا لیکن خارجی پوسٹ مارٹم تو تقریباً ہوا، ایکسرے لئے گئے۔ اس میں ایسا کوئی نشان نہیں ملا۔ پوسٹ مارٹم سے بھی جن امور کا تعین کیاجا سکتا تھا وہ اس خارجی پوسٹ مارٹم سے ہی ہوگیا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ 28 دسمبر کو ہم نے لوگوں کو اپنے جذبات کے اظہار کا موقع دیا اور دانستہ سختی سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ جائز احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہے۔ شروع میں ہم نے پولیس کو ہی یہ ذمہ داری دی۔ دیہات میں پولیس کی نفری کم ہوتی ہے۔ رینجرز اور فوج کو بیرکوں میں رکھا۔ ہم نے28 دسمبر کو نرمی اختیار کی اور جذبات کا اظہار ہونے دیا۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نثار میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے ایک عظیم المیے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سماج دشمن عناصر نے ملک میں جو لوٹ مار کی ہے اس سے ابتدائی تخمینے کے مطابق 100 ارب سے زیادہ نقصان ہوا ہے تمام محکمے اپنے اپنے نقصانات کا سروے کررہے ہیں مکمل اندازہ ان رپورٹوں کے بعد ہی ہوگا۔ وہ پیر کی سہ پہر نگراں وزیر اعظم کو مدیران اخبارات و رسائل کی بریفنگ کے دوران سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری املاک اور دفاتر کو پہنچنے والے نقصانات کا جلد ہی مکمل تخمینہ سامنے آجائے گا یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ایک طرف ہمیں ایک مرکزی قومی سیاسی رہنما کی شہادت کا صدمہ تھا دوسری طرف ملک کو اتنے بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ غم زدہ سیاسی کارکن کبھی یہ ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار نہیں کرتے ہیں جرائم پیشہ عناصر نے ملک کی پٹرول،آٹے اور دوسری اشیا کی سپلائی لائن کاٹی۔کراچی کو پورے ملک سے منقطع کرایا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابی عمل پوری رفتار سے جاری تھا لیکن درمیان میں یہ اتنا بڑا جھٹکا تھا جس سے سب کچھ رک گیا تین دن حکومت کی طرف سے سوگ منایا گیا اب پی پی پی چالیس دن کے لے سوگ منارہی ہے ہمیں قوم کے تدبر پر اعتماد ہے پاکستانی قوم اتنی مضبوط ہے کہ وہ اس غم سے گزر کر الیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلانات کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کبھی لوٹ مار نہیں کرتے وہ تو خود صدمے میں مبتلا ہیں یہ ہنگامہ آرائی وہ کرتے ہیں جنہوں نے یہ صدمہ دیا ہے۔ انہوں نے آصف زرداری کی طرف سے کارکنوں کو تحمل برداشت اور پنجاب کے خلاف نعرے بازی سے روکنے کے جو اقدامات کے ہیں وہ قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اس بحران سے نکلنے میں ہماری مدد کرے۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, پولیس, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, لوگ, نثار, مکمل, موبائل, موت, مسائل, آصف زرداری, انتظامیہ, احتجاج, بے نظیر, جواب, جلد, جاوید اقبال, خوش, خلاف, رفتار, زرداری, سفر, صدمہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیویارک میں پاکستانی سفارتکاروں نے سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کرنے کا موقع کھودیا گلاب خان خبریں 6 28-08-10 02:31 AM
بینظیر بھٹو کی شہادت،خیر پور میں انتخابی صورتحال پیپلز پارٹی کے ہمدردوں میں اضافہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:57 AM
عالمی میڈیا پر پابندی،کیا وہ بھی تصویر کا غلط رخ پیش کر رہا تھا،اعتزاز خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 10:12 AM
کراچی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،وزیر اعظم عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 10:48 AM
جنگجو سرداروں کی موجودگی میں امن قائم نہیں ہوسکتا،حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث انتہا پسند پیدا ہوئے،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger