واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر بھٹو پی آئی اے کی پرواز سے کل سکھر پہنچ کر گڑھی خدا بخش جائینگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-07, 11:17 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بینظیر بھٹو پی آئی اے کی پرواز سے کل سکھر پہنچ کر گڑھی خدا بخش جائینگی

بینظیر بھٹو پی آئی اے کی پرواز سے کل سکھر پہنچ کر گڑھی خدا بخش جائینگی

سکھر،گڑھی خدا بخش( بیورو رپورٹ،جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹوہفتہ 27 اکتوبر کو بذریعہ طیارہ سکھر پہنچیں گی جہاں سے وہ بذریعہ روڈ گڑھی خدا بخش ضلع لاڑکانہ جائیں گی جہاں وہ اپنے والد کے مزار پر فاتحہ خوانی کریں گی جنگ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو27 اکتوبر کو پی آئی اے کی پرواز سے تقریباً آٹھ بجے سکھر پہنچیں گی جہاں وہ ائیرپورٹ کی لابی میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماوٴں ارکان قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹرز سے ملاقات کریں گی محترمہ بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ سے بذریعہ روڈ لاڑکانہ روانہ ہو جائیں گی اْن کی لاڑکانہ روانگی کے لیے مخصوص بلٹ پروف گاڑیاں سکھر پہنچائی جارہی ہیں محترمہ کی سکھر ائیرپورٹ پر آمد کے وقت ائیرپورٹ پر عام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا ساتھ ہی محترمہ کی لاڑکانہ روانگی اور اْن کی حفاظت کے حوالے سے تقریباً ایک ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کئے جا ئیں گے جن کی اکثریت اْن کے قافلے کے ہمراہ لاڑکانہ جائے گی، سکھر سے لاڑکانہ تک مختلف مقامات پر پولیس کی چالیس عارضی چوکیاں قائم کی جارہی ہیں جن پر پولیس کمانڈوز تعینات ہوں گے ان تمام چوکیوں کا وائرلیس کے ذریعے رابطہ سکھر اور لاڑکانہ میں موجود کنٹرول روم سے رہے گا،پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن کے قافلے کی فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جائیں گے ،پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق محترمہ کی آمد اور اْن کی روانگی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوٴں کے علاوہ کسی کو مصدقہ اطلاعات نہیں البتہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو لاڑکانہ روانگی کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے سکھر،خیرپور، نوشہرو فیروز، نواب شاہ، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد،کشمور اور شہداد کوٹ سے ہزاروں کارکنان محترمہ بے نظیر بھٹو کو خوش آمد ید کر نے کے لیے لاڑکانہ پہنچیں گے، جنگ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق محترمہ بے نظیر بھٹوسکھر سے روانہ ہو نے کے بعد سب سے پہلے گڑی خدا بخش میں اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر جائیں گی جہاں وہ اپنے والد کے اور بھائی کے مزار پر فاتحہ پڑھیں گی بعد ازاں وہ مزار پر آنے والے کارکنان سے خطاب کریں گی جس کے بعد وہ نوڈیرو میں واقع اپنے آبائی گھر چلی جائیں گی، محترمہ بے نظیر بھٹو کے لیے لاڑکانہ شہر میں بھی رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کسی کو کچھ بھی بتانے سے گْریز کیا ہے،ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو کی سکھر ائیرپورٹ پر آمد کے بعد میڈیا کو اْن سے ملاقات کے لیے لاحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ آیا محترمہ بے نظیر بھٹو سکھر میں میڈیا سے ملاقات کریں یا وہ گڑی خدا بخش جاکر ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر میڈیا سے بات چیت کریں ، سکھر ائیرپورٹ پر محترمہ کی آمد اور سیکورٹی کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور پی پی پی سنٹرل کمیٹی کے رکن اسلام الدین شیخ کا انتظامیہ سے مسلسل رابطہ ہے جبکہ لاڑکانہ میں یہ ذمہ داری لاڑکانہ کے سابق ضلع ناظم خورشید جونیجو، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹرصفدر عباسی کے سپرد کی گئی ہے جو لاڑکانہ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، سکھر ائیرپورٹ پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی اور اہم رہنماوٴں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے جن کو مخصوص پاس جاری کئے جائیں گے،ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے سکھر ائیرپورٹ 27اکتوبر کو ڈیوٹی دینے والے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ملازمین اور گڑی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر موجود پیپلز پارٹی کے اْن کارکنوں کے کوائف حاصل کر لیے ہیں جو27 اکتوبر کو مزار پر موجود ہوں گے اطلاعات کے مطابق بے نظیر بھٹو لاڑکانہ دورے کے بعد نواب شاہ بھی جائیں گی ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, نیوز, موقع, انتظامیہ, اسلام, اعلیٰ, بھائی, بے نظیر, خوش, خدا, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 09:35 AM
سسی بھٹو نے فاطمہ بھٹو کیساتھ ایدھی ہوم لیاری کا دورہ کیا کراچی(اسٹاف رپو عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:57 AM
’ایوانِ صدر میں بھی جئے بھٹو ہوگا محمدعدنان خبریں 1 17-06-08 08:31 AM
ذوالفقار علی بھٹو دینی مدارس ختم نہیں کر سکے،بینظیر کی بھی کو ئی حیثیت نہیں،فضل الر حمن عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 03:37 PM
ذوالفقار علی بھٹو دینی مدارس ختم نہیں کر سکے،بینظیر کی بھی کو ئی حیثیت نہیں،فضل الر حمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 09:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger