بینظیر الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں، فضل الرحمن
بینظیر الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں، فضل الرحمن
مظفرآباد (جنگ نیوز) متحدہ مجلس عمل پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹوکی جانب سے خودکوپہلے نمبرکے نتائج کااہل قرار دینا غیر سیاسی اورغیرجمہوری سوچ ہے اوراس طرح کے بیانات الیکشن کمیشن پردباؤ ڈالنے کی کوشش ہے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کامقصدصرف اقتدارکاحصول ہے۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل برسراقتدار آ کر مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کی بقاء اور نظریہٴ پاکستان کا تحفظ دینی قوتوں ہی کی وجہ سے ممکن ہے۔ جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سواد اعظم اہل سنت والجماعت آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قائدین مولانا مفتی محمود الحسن سعودی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا سلیم اعجاز، مولانا سیّد عین الیقین پر مشتمل نمائندہ وفد سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن جنرل پرویز سے بھی بہت آگے جا کر امریکی مفادات کی خاطر پاکستان کے آئین کو مسخ کرنے، اسلامی دفعات کو ختم کرنے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو امریکہ کی منشا کے مطابق ڈھالنے اور پاکستان کی حدود میں امریکی فوج کو کارروائیوں کی اجازت دینے کا اعلان کر چکی ہیں اس لئے پاکستان کے عوام 8/ جنوری کے انتخاب میں پرویز مشرف اور امریکی ایجنٹوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|