واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-08-09, 04:02 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,641
شکریہ: 50,033
10,124 مراسلہ میں 32,031 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ

بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ

گزشتہ چند دن وزیرستان کے حوالے سے کئی چٹ پٹی خبروں کے حوالے سے گرم رہے ہیں۔5 اگست کو امریکی ننگی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے ڈرون حملے سے تحریک طالبان پاکستان کا مرکزی رہنما بیت اللہ محسود کے ہلاک ہونے کی خبر گرم ہے۔ اس خبر نے نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل میڈیا کو بھی مصرف کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے مزے دار خبر پڑھی کہ جس میں انکے ترجمان حکیم اللہ محسود نے ایک خبر رساں ایجنسی کو فون کر کے دعوای کیا ہے کہ بیت اللہ محسوس ہلاک نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ مجھے تو یہ خبر پڑھ کر ہنسی آ گئی۔ کیونکہ اس بیان میں کسی قسم کی وضاحت نہیں تھی کہ
آیا کہ بیت اللہ محسود نے چپ کا روزہ رکھا ہے اگر ہاں تو کتنے دنوں کا۔ یا پھر انکو لقوہ ہو گیا ہے جسکی وجہ سے بول نہیں پا رہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ انکے طالبان لوگوں کی گردنیں کاٹتے کاٹتے انکی زبان کاٹ بیٹھے ہوں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہو اور دوسری بیوی نے انکی بولتی بند کر دی ہو۔ اگر ان میں سے کوئی بھی وجہ ہے خاص کر آخری ۔ ۔ ۔ تو ہماری ساری ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں۔ تاہم انکے ترجمان حکیم اللہ محسود کو چاہیے کہ جلد از جلد آ کر انکی خاموشی کی وجہ بیان کر دیں ورنہ کافی شگوفے کھل سکتے ہیں اس سلسلہ میں۔

تاہم اسی سلسلہ میں دوسری خبر یہ بھی ہے کہ متوقع طور پر حکیم اللہ محسود نے بھی اپنے پیر و مرشد بیت اللہ محسود کی پیروی میں خاموشی اختیار کر لی ہے۔ اب خدا جانے انکے سلسلہ میں مندرجہ بالا وجوہات میں سے کوئی ایک وجہ ہو گی یا کوئی نئی وجہ تراشنی پڑے گی۔
میری تو دعا ہے کہ انکی دوسری شادی ہو جائے تاکہ انکو لگ پتا جائے کہ کروڑوں عوام کی بد دعا لینے کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ دونوں اپنے پیر و مرشد اسامہ بن لادن کی طرح ہمیشہ کے لیے چپ کا روزہ رکھ لیں گے اورصرف تبھی بولیں گے جب کسی غیر مسلم طاقت کے ہاتھوں مسلمانوں کا کباڑہ کروانا ہوگا۔

تاہم اس سلسلہ میں "بیگانوں کی شادی میں عبداللہ دیوانہ" یعنی محترم رحمان ملک صاحب ایسے گرجتے پھر رہے ہیں جیسے بیت اللہ محسود کو ہلاک کرنے میں انکا کارنامہ ہے۔جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ابھی تک ہماری افواج انکے علاقوں میں داخل بھی نہیں ہو سکیں۔ تاہم چند سوالات جنم لیتے ہیں ان واقعات سے۔

1۔ حکومت پاکستان آج تک ان ڈرون حملوں پر احتجاج کرتی آئی ہے۔اب اچانک ہی یہ کارنامہ اپنے سر کیوں لیا جا رہا ہے۔جبکہ اسکی بیت اللہ محسود کی ہلاکت ڈرون حملے کی وجہ سے ہوئی؟

2۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کیا ہم کو بتائے گی کہ آج تک وہ بیت اللہ محسود کو امریکی اور را کا ایجنٹ قرار دیتے آئے ہیں تو اچانک ہی بین الاقوامی طاقتوں کو اپنا انتہائی طاقتور ایجنٹ مار دینے کی کیا ضرورت پیش آئی؟ اس کا مطلب تو یہی بنتا ہے کہ بیت اللہ محسود ان طاقتوں کا ایجنٹ نہیں تھا؟

3۔ اسٹیبلشمنٹ آج تک یہی بہانہ بناتی آئی ہے کہ پاکستان جب بھی امن قائم کرنے کے لیے متحارب گروپوں سے بات چیت کرتا ہے تو امریکہ پاکستان کے حامی گروپوں پر حملہ کر کے امن عمل ثبوتاژ کر دیتا ہے۔ سنا ہے کہ بیت اللہ محسود کےساتھ پاکستان کے مذاکرات جاری تھے۔اگر ایسا ہے تو پھرامن کے لیے رضامند کی موت پر خوشیاں کیوں؟ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر وہی سوال نمر 2؟

بیت اللہ محسود مرا ہے یا نہیں ۔ ۔ ۔ اس سے پاکستانی عوام کی تقدیر پر کوئی خاص اثر نہیں پڑنے والا۔اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان کب تک قبائلی علاقہ جات کی دلدل میں پھنسا رہے گا اور کب تک جھوٹ بول بول کر عوام الناس کو بہلایا جاتا رہے گا؟
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
وجدان (12-08-09), منتظمین (12-08-09), مسافر (12-08-09), رضی (10-08-09), عبداللہ حیدر (10-08-09), غلام خان (23-06-11)
پرانا 10-08-09, 04:23 PM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,494
شکریہ: 25,324
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ نے جو سوالات اٹھا ئے ہیں وہ بالکل سوچنے کے قابل ہیں ۔
یہ دیکھیں
The drone strike that resulted in the death of Pakistan’s most wanted terrorist is believed to be a result of deliberately planted false intelligence, sources in South Waziristan have confirmed.

ریفرنس
EXCLUSIVE: Drone Strike Not Meant For Mehsud
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (10-08-09), غلام خان (23-06-11)
پرانا 12-08-09, 11:03 AM   #3
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,959
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ یہ سارے کردار امریکہ، اسرائیل اور انڈین یا دوسری ایجنسیز کے اپنے تیار کردہ ہیں، جب تک ان کرداروں کوبنیاد بنا کر یہ ایجنسیز اپنے مقاصد پورے کرتی رہتی ہیں تب تک سب ٹھیک ہوتا ہے ورنہ اچانک ایک ڈرون حملہ یا پھر ایک میزائل حملہ ہوتا ہے جس میں ان کرداروں کے مارے جانے کی خبر مشہور ہو جاتی ہے، کچھ نئے کردار اسکی تردید کرتے رہتے ہیں کچھ اسکی تصدیق کرتے رہتے ہیں اور ہوتا کچھ بھی نہیں ہے،
میڈیا کا کام ہے ڈگڈگی بجانا اور بندر نچانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔اور یہ کام میڈیا بہت اچھے طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ محسود کسی دور پار ملک میں عیش کی زندگی گزار رہا ہو کیوں کہ اسکا کام ادھر اب ختم ہو گیا ہے۔
اب اسکی جگہ کوئی دوسرا محسود، کوئی دوسرا لادن نام نہاد جہادی بن کر اپنا کام سر انجام دے گا۔
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا
خرم شہزاد خرم (20-08-09), رضی (14-08-09), غلام خان (23-06-11)
پرانا 12-08-09, 12:09 PM   #4
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

SaHbمعزرت کے ساتھ

آپ سب بھائیوں کا سورس آف نالج صرف اور صرف ٹی وی اور اخبارات ہی ہیں آپ لوگ ہر اشو کو اس طرح دیکھتے ہو جیسے دکھانے والا چاہتا ھے، میڈیا کہتا ھے محسود ایجنٹ ہے آپ لوگ کہتے ہو محسود ایجنٹ ہے میڈیا کہتا ھے مولانا صوفی حکومت سے تعاون کر رہا ھے آپ لوگ کہتے ہو صوفی اچھا انسان ھے ، بھر میڈیا کہتا ھے صوفی صاحب پاگل ہو گئے ہیں جو پاکستان کے سارے نظام کو کفریہ نظام کہہ رہے ہیں،

( ویسے میری رائے میں پاکستان میں واقعی کفر کا نظام چل رہا ھے، وجہ یہ کہ پاکستان میں ایک بھی قانون خالص قرآن و سنت کے مطابق نہیں ، اور ثبوت یہ کہ اگر آپ حضرات میں سے کوئی بھی شخص کسی بھی جج کے سامنے اگر قرآن پاک رکھے کہ آج اس قرآن سے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی روشنی میں کسی ایک کیس کا فیصلہ فرمائیے ، تو کیا ہو گا جناب پتہ ہے آپ لوگوں کو؟ ایسا مشورہ دینے والے کو عدالت کی توہین کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے سزا بھی دی جا سکتی ھے،اب جس ملک میں قرآن کو آعلٰی ترین یعنی سپریم لاء کی حیثیت نہ ہو تو وہاں کے نظام کو کفریہ نہیں کہیں گے تو کیا کہیں گے؟)

تو جناب ہم سب خصوصًا پاکستان کے پڑھے لکھے لوگوں کو میڈیا فوبیا ہو گیا ھے، یا یوں کہہ لیں کہ میڈیا کو نعوذبااللہ شریعت سے بھی بڑھ کر مان لیا گیا ھے ،
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-08-09), غلام خان (23-06-11)
پرانا 13-08-09, 08:23 AM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,641
شکریہ: 50,033
10,124 مراسلہ میں 32,031 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب صرف آپکی رائے میں نہیں ۔ ۔ ۔ ہر جاننے والے کی رائے میں ۔ ۔ ۔ پاکستان میں کفر کا ہی نظام ہے۔ مولوی صوفی محمد تو بس ایک ہرکارہ تھا ۔ ۔ ۔ کام نکل گیا تو پیٹ ڈالا۔ ورنہ اس نے کوئی پہلی بار تھوڑا ہی کہا تھا کہ کفر کا نظام ہے۔ اس کا تو بچپن کا شوق تھا یہ کہنا،۔
تاہم کبھی کبھی ٹھیک بات کہنے کے لیے ٹھیک وقت اور ٹھیک جگہ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے ورنہ وہ بات ہی غلط ہو جاتی ہے۔
مثال کے طور پر اگر ہم سے کوئی کہے کہ پاکستانی افواج میں بہت زیادہ کرپشن ہے، اس میں غیر ملکی اثر نفوذ بڑھتا جا رہا ہے، پاکستانی فوج نے اکبر بگٹی کو بلاوجہ قتل کیا ۔ لال مسجد جا سانحہ آرمی چیف کی ذاتی ضد کی وجہ سے پیش ایا وغیرہ ۔اگر یہ باتیں پاکستان میں ہوں تو غداری نہیں۔ ۔ ۔ ۔لیکن اگر یہی باتیں انڈیا یا اسرائیل جا کر کی جائیں تو پھر تو معاملہ گڑ بڑ ہے،

باقی رہ گئی سورس آف انفارمیشن۔ تو بھائی یہی وسرس ہی تو اب اور کہاں سے معلومات لائیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ انکی ہر خبر پر آنکھ بند کر کے یقین نہیئں کرنا چاہیے۔ تھوڑی سی سوچ، تھوڑی سی سمجھ، تھوڑا سا حالات سے واقفیت، اور تھوڑا سا تاریخ سے واقفیت درست خبروں میں سے غلط خبروں کو فلٹر کرنے میں بڑی مدد دیتی ہے۔ بقول آج ٹی وی "کون نہیں جانتا کہ آج کا میڈٰیا کس کے کنٹرول میں ہے۔"
ویسے اللہ ہی جانے یا یہ خود جانیں کہ وہ کس کے کنٹرول میں ہیں
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-08-09), غلام خان (23-06-11)
پرانا 13-08-09, 06:32 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,683
شکریہ: 0
344 مراسلہ میں 656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : وجدان مراسلہ دیکھیں
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ یہ سارے کردار امریکہ، اسرائیل اور انڈین یا دوسری ایجنسیز کے اپنے تیار کردہ ہیں،

ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ امريکی فوج نے بيت اللہ محسود کی گرفتاری کے لیے اگست 2007 ميں 50 ہزار ڈالرز کا انعام رکھا تھا جسے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے مارچ 25 2009 کو بڑھا کر 5 ملين ڈالرز کر ديا تھا۔

امريکی سيکرٹری آف اسٹيٹ اس طرح کے انعام کے اعلان کا صرف اسی صورت ميں مجاز ہوتا ہے جب کسی ايسے شخص کی گرفتاری کے ليے معلومات درکار ہوں جو يا تو اپنے اعمال، منصوبہ بندی، سازش، امداد يا ترغيب کے ذريعے امريکی املاک يا افراد کے خلاف عالمی دہشت گردی کی کاروائ ميں ملوث ہو۔ بيت اللہ محسود پر انعام کا اعلان اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ امريکی حکومت اسے ايک دہشت گرد اوراپنے شہريوں کے ليے براہراست خطرہ سمجھتی تھی۔

اگر آپ گزشتہ چند برسوں کے دوران بيت اللہ محسود اور ان سے وابستہ ترجمان کے بيانات پڑھيں تو آپ پر يہ واضح ہو جاۓ گا کہ ان کی جانب سے تواتر کے ساتھ امريکہ کی حدود کے اندر دہشت گردی کی کاروائيوں کی دھمکی موجود تھی۔

مارچ 2009 سے ايک مثال

Baitullah Mehsud takes credit for Pakistan attacks, threatens US - The Long War Journal

يہ بيانات صرف امريکی اور مغربی ذرائع ابلاغ پر ہی نہيں بلکہ پاکستانی ميڈيا پر بھی موجود ہيں۔

امريکی حکومت کو اسے زندہ رکھنے يا اس کی تنظيم کو کسی قسم کی مدد فراہم کرنے کے نتيجے ميں کوئ فوجی يا علاقائ مفاد نہيں تھا۔ بيت اللہ محسود کی تنظيم سرحد کے دونوں اطراف پاکستانی اور نيٹو افواج پر کئ براہراست حملوں کی ذمہ دار ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-08-09, 12:01 AM   #7
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جو لوگ جان دے رہے ہیں
جن پر ڈرون حملے ہورہے ہیں
وہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں
خوب تجزیہ ہے ہمارا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, death, digital, email, exclusive, false, fawad, pakistan, php, پاکستان, پاکستانی, قرآن, لوگ, منصوبہ, اللہ, انعام, امریکہ, جرم, حدیث, خلاف, خبر, زندگی, شخص, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بن روئے آنسواز فرحت اشتیاق زارا ناول 0 20-01-11 03:28 PM
سوائن فلو لاہور میں; علاج اور احتیاطی تدابیر گوہر خبریں 0 21-12-09 01:50 AM
وزیر اعلیٰ سند ھ نے نگراں دور کی تمام بھر تیاں منسوخ کر نے کا حکم دیدیا ،ا عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:50 PM
تیرے سوا محمدعدنان شاعری اور مصوری 4 01-03-08 06:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger