| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
بھارت کے دارالحکومت دہلی کے نواحی گاؤں میں رہنے والوں نے اپنی مدد آپ کی بنیاد پر لاکھوں روپے جمع کر کے اپنی سہولت کے لیے ریلوے سٹیشن بنایا ہے جس نے بدھ سے کام شروع کر دیا ہے۔
دہلی گڑگاؤں کے تاج نگر نامی گاؤں کے رہنے والوں نے بیس لاکھ اسی ہزار سات سو چھیاسی روپے تقریباً پینتالیس ہزار پاؤنڈ جمع کیے اور دو پلیٹ فارموں پر مشتمل سٹیشن بنا لیا۔ یہ پلیٹ فارم ریلوے حکام کی نگرانی میں تعمیر کیے گئے اور ان کی تعمیر میں سات ماہ کا وقت صرف ہوا۔ اس گاؤں تک پہنچنے کے لیے سڑک کا راستہ انتہائی خراب تھا لیکن اب ریلوے سٹیشن کی تعمیر سے یہ بڑی دشواری دور ہو گئی ہے اور اس سٹیشن سے پچیس ہزار لوگوں کو سفر کی سہولت ملے گی۔ بھارت میں ریلوے کا نظام دنیا کے بڑے ریلوے نظاموں میں شمار ہوتا ہے اور بھارت کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ انڈیا کا ریلوے نظام نوہزار مسافر گاڑیاں چلاتا ہے اور روزانہ سات ہزار سٹیشنوں سے ایک کروڑ اسی لاکھ لوگوں کے لیے ان کی منزلوں تک پہنچنے کا ذریعے بنتا ہے۔ یہ تمام کے تمام نو ہزار ریلوے سٹیشن ریلوے کے محکمے نے خود بنائے ہیں۔ سوائے شمالی ریاست پنجاب کے جہاں دہلی اور انبالہ کے درمیان کچھ سٹیشوں کے جنہیں لوگوں نے خود اپنے اخراجات سے تعمیر کیا ہے۔ تاج نگر تاج نگر سٹیشن پر گڑگاؤں اور ریواڑی کے درمیان چلنے والے سات ٹرینیں رکا کریں گی۔ تاج نگر کے لوگ ایک عرصے تک حکومت سے مطالبے کرتے رہے کہ ان کے لیے ایک ریلوے سٹیشن بنایا جائے لیکن مسلسل کئی سال گزرنے کے باوجود ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔ کیونکہ یہ محکمہ ریلوے کی ترجیحات میں نہیں تھا۔ اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے تاج نگر کے لوگوں نے سٹیشن کی تعمیر کے لیے سرمایہ جمع کیا اور ریلوے کو ان کے اخراجات سے سٹیشن تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی جسے حکومت نے قبول کر لیا۔ اب اس سٹیشن پر گڑگاؤں اور ریواڑی کے درمیان چلنے والے سات مقامی ٹرینیں رکا کریں گی۔
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔ |
|
|
|
| محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا | فرحان دانش (09-01-10) |
![]() |
| Tags |
| ہوتا, کرتے, گئی, وقت, قائم, نظام, ملے, مدد, اپنے, بھارت, بنتا, تاج, تجویز, جہاں, جائے, حال, خود, دور, دنیا, راستہ, سفر, سال, سات, شروع, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کانسٹیبل | شیراز احمد | قہقہے ہی قہقے | 2 | 27-02-09 08:36 AM |
| لاہور: سٹیج رقص پر پابندی معطل | فیصل ناصر | خبریں | 6 | 10-12-08 08:01 AM |
| جاپانی لیب خلائی سٹیشن سے جڑ گئی | محمدعدنان | ملٹری سائنس | 1 | 05-06-08 11:31 PM |
| دنیا ایک اسٹیج ہے اور ہم اس کے کردار | Real_Light | گپ شپ | 12 | 17-05-08 11:12 AM |
| کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2اہلکار ہلاک | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-04-08 08:07 AM |