| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھارتی ایٹمی پروگرام کی مشینری کے نقشوں کی کھلے عام فروخت کا انکشاف
نیویارک (پاک ڈاٹ نیٹ ‘خصوصی رپورٹ )امریکی اخبار نے بھارت کی ایٹمی تنصیبات میں استعمال ہونے والی مشینری کے نقشوں کی کھلے عام فروخت کا انکشاف کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق اسلحہ انسپکٹر ڈیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ جنوری دو ہزار چھ میں بھارتی حکومت کی ایجنسی سے اخبارات میں کسی مشینری کے ایک حصے کی تیاری کے لئے اشتہار دئے گئے ،دلچسپی لینے والوں کے لئے منصوبے کی تفصیلات کئی ڈرائنگز میں دی گئی تھیں جن کے منظر عام پر آنے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کے ماہرین حیرت زدہ رہ گئے۔جو بلیو پرنٹس جاری کئے گئے تھے ان میں ایٹم بم کی تیاری کے لئے یورینیم افزودہ کرنے والی مشین سینٹری فیوج کی اندرونی کارکردگی کی تفصیلات درج تھیں۔مغربی ممالک میں اس طرح کی ڈرائنگز کو خفیہ سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت میں یہ صرف دس ڈالر میں دستیاب تھی۔ڈیوڈ البرائٹ نے حساس ایٹمی معلومات کی لیکیج کو سنگین واقعہ قرار دیا ہے۔ امریکی فوج کے ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اور واشنگٹن کے سینٹر فار آرمز کنٹرول کے چیئرمین رابرٹ گارڈ نے بھارت اور امریکا کے درمیان سول ایٹمی معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا اور عالمی سلامتی کمزور ہوگی۔ واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت غیر قانونی ایٹمی تجارت میں ملوث رہا ہے ،رپورٹ کے مطابق بھارت نے نیوکلئیر فیول سے پلوٹینئم علیحدہ کرنے کےلئے استعمال ہونے والے کیمیکل tributylphosphateکی کئی ٹن خفیہ خریداری کےلئے متعدد کمپنیوں کو استعمال کیا ،بھارت پہلے چین سے یہ کیمیکل حاصل کرتا رہا جس کے بعد اس نے مختلف کمپنیوں کے ذریعے روس اور جرمنی سے یہ کیمیکل حاصل کیا اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کیمیکل کی اصل منزل کون سی ہے۔ڈیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کو اس سلسلے میں دستاویزی ثبوت بھی فراہم کئے لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی ،محکمہ خارجہ نے اس رپورٹ پر کسی تبصرے سے انکار کردیا اور کہا کہ معاہدہ امریکا کے مفاد میں ہے۔ دو ہزار چار میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کو بھاری پانی کی ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر دو بھارتی ایٹمی سائنسدانوں پر پابندی لگا دی تھی اس کے علاوہ ایران کو میزائل ٹیکنالوجی کی فروخت پر چار بھارتی کمپنیوں پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے ۔ ٭٭٭٭٭٭ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہاں اب اس معاملے کو بھی اتنا ہی اچھالنا چاہیے جتنا کہ پاکستان کے معاملے کو اچھالا گیا
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فروخت, پاک, پاکستان, ڈاٹ, واشنگٹن, قدیر خان, چین, منتقل, ایٹم بم, ایران, اقوام متحدہ, خان, سائنس, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بھارت کے پانچوں ایٹمی دھماکے ناکام تھے،بھارتی سائنسدان | پاکستانی | خبریں | 13 | 17-01-12 10:09 PM |
| دالبندین زلزلہ ایٹمی دھماکوں کا شاخسانہ تو نہیں، افواہیں گردش کرتی رہیں | گلاب خان | خبریں | 0 | 20-01-11 07:24 AM |
| روائتی کے بجائے ایٹمی ایندھن کا زمانہ آرہا ہے: روس | جاویداسد | خبریں | 0 | 09-10-10 09:48 PM |
| سائنسدانوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر قرآنی حکم پر عمل کیا: مفتی رفیع عثمانی | عبیداللہ عبید | خبریں | 0 | 28-01-09 10:14 AM |
| پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 19-12-07 08:34 AM |