واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بگلیہار ڈیم بننے سے پاکستانی معیشت کو سالانہ ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوگا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-10-08, 12:08 AM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بگلیہار ڈیم بننے سے پاکستانی معیشت کو سالانہ ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوگا

بگلیہار ڈیم بننے سے پاکستانی معیشت کو سالانہ ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوگا

بگلیہار ڈیم بننے سے پاکستانی معیشت کو سالانہ ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوگا
بھارت مستقبل میں دریائے چناب پر مزید 10ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے‘ انڈس واٹر کمشنر جماعت علی شاہ
دریائے چناب کے پانی سے 21بڑی نہریں‘ 1150 راجباہیں‘ ایک لاکھ چھ ہزار کھالے‘ 70لاکھ ایکڑ علاقہ کو سیراب کرتے ہیں
35 لاکھ ایکڑ علاقہ بنجر ہوگیا‘ اتنا ہی مزید داو پر لگ گیا‘ بھارت نے جہلم اور سندھ کے پانیوں پر بھی قبضہ کی تیاریاں مکمل کرلیں‘ بگلیہار دنیا کا چوتھا بڑا ڈیم ہوگا‘ کوآرڈینیٹر ورلڈ واٹر کونسل زیڈ ایچ ڈاہری

اسلام آباد ……… دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم کی تعمیر سے پاکستانی معیشت کو سالانہ ایک کھرب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا‘ یہ دنیا کا چوتھا بڑا ڈیم ہوگا‘ اس دریا پر قائم کئے گئے مرالہ ہیڈ ورکس اور ہیڈ سلمانکی سے کل 21بڑی نہریں نکلتی ہیں جن سے آگے مزید 1150 راجباہیں اور ایک لاکھ چھ ہزار کھالے کل 70لاکھ ایکڑ علاقہ کو سیراب کرتے ہیں دریائے چناب کا پانی تین ماہ سے مسلسل بند ہے جس سے 35 لاکھ ایکڑ رقبہ پوری طرح بنجر ہوگیا ہے اور اس رقبہ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں جبکہ بقیہ 35 لاکھ ایکڑ رقبہ بھی رفتہ رفتہ تباہی سے دوچار ہے۔ ورلڈ واٹر کونسل کے کوآرڈینیٹر زیڈ ایچ ڈاہری سے اس سلسلے میں جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت بہت ہوشیاری سے پاکستان کے آبی وسائل پر قبضہ کررہا ہے جبکہ حکمران خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس وقت بھارت دریائے چناب کا تقریباً سو فیصد‘ دریائے جہلم کا 70 فیصد‘ دریائے سندھ کا 65 فیصد پانی استعمال کررہا ہے۔ ورلڈ واٹر اسمبی کے کوآرڈینیٹر نے بتایا بھارت بہت سرعت کے ساتھ سندھ کے پانی پر قبضہ کی تیاریاں بھی کررہا ہے کارگل ڈیم کا ہوم ورک جاری ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا بھارت دریائے سندھ پر کارگل کے علاوہ 14 ڈیم بنا رہا ہے انہوں نے بتایا بھارت دریائے چناب اور جہلم پر کل 48 چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کررہا ہے۔ 2014ء تک یہ ڈیم عملاً بھارت کے کنٹرول میں چلے جائینگے۔ جبکہ انڈس واٹر کمشنر جماعت علی شاہ نے بتایا بھارت بگلیہار کے بعد مزید دس ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس سے مستقبل میں پاکستانی زراعت کو زبردست خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا دورہ بھارت کے موقع پر بگلیہار سمیت پانی کے دیگر تنازعات پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ماہرین کی ٹیم بگلیہار ڈیم کا معائنہ کرنے کے لئے0اکتوبر کومقبوضہ کشمیر کادورہ کرے گی جبکہ 23اکتوبر کونئی دہلی میں بھارت سے میٹنگ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں پاکستان بھارت سے بگلیہار ڈیم کو بھرنے کے دوران پاکستان کے پانی میں ہونے والی کمی اور اس سے ہونے والے نقصان کوپوراکرنے کامطالبہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بگلیہار ڈیم پرنہیں بلکہ اس کے ڈیزائن پر اعتراض تھاانہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت سے اپنے اعتراضات کا اظہارکردیاتھا انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے میں بھارت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ہمارے دریاوں پر ہائیڈل پاورہاوس بناسکتاہے مگر ڈیزائن ایساہو جس سے پاکستان میں آنے والے پانی میں کمی نہ ہو انہوں نے کہاکہ اگر بھارت بگلیہار ڈیم کوچلانے کے لئے معاہدے کے مطابق طریقہ کار پرعمل کرتاہے توہمیں پانی کی کمی کا سامنانہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان کے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم کا افتتاح کیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کارگل, پاکستانی, وزیراعظم, مکمل, موقع, منصوبہ, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بند ٹرینوں سے حکومت کو ڈیڑھ ارب روپے کی بچت جاویداسد خبریں 3 20-07-10 08:05 PM
عید پر موبائل فون صارفین نے ایک ارب 30 کروڑ روپے کے Sms کیے وجدان خبریں 1 04-12-08 09:26 PM
روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ‘انٹرلنک بنکوں نے سٹیٹ بنک سے روپے کی قدر مستحکم کرنے کا مطالبہ کر ابن جلال خبریں 0 16-10-08 02:46 PM
شعیب اختر پر ڈیڑھ سال کی پابندی 70 لاکھ روپے جرمانہ عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:08 PM
ریشل گرنہام نے ورلڈ اوپن ویمنز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 29-10-07 11:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger